تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

چند لوگ ذاتی مفادات اور اقتدار کی ہوس میں ملکی ترقی کو داؤ پر لگا رہے ہیں،سائرہ افضل تارڑ

  21 اکتوبر‬‮ 2016   |    03:45     |     صحت و زندگی

رحیم یار خان (ڈیلی آزادنیوزڈیسک) وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ قومی صحت پروگرام کی ملکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی اور قومی صحت پروگرام مسلم لیگ (ن) کے ایک اور وعدے کی تکمیل ہے‘ مسلم لیگ (ن) اپنے منشور میں کئے گئے وعدے پورے کررہی ہے‘ صحت پروگرام وزیراعظم کا ویژن ہے‘ قومی صحت پروگرام میں عام بیماری کیلئے 50 ہزر روپے تک مفت علاج کی سہولت میسر ہے‘ وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کا دنیا میں وقار بلند ہوا‘ چند لوگ اپنے ذاتی مفادات اور اقتدار کی ہوس میں ملکی ترقی کو داؤ پر لگا رہے ہیں۔ جمعہ کو وزیراعظم نواز شریف قومی صحت پروگرام کے اجراء کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم نواز شریف قومی صحت پروگرام کی تقریب میں شریک ہوئے۔ پروگرام کے تحت کمزور طبقے کو صحت کی مفت سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں اور پروگرام کے تحت مریضوں کو تشخیص‘ علاج ‘ ادویات کی مفت سہولتیں میسر ہوں گی۔ روزانہ دو سو روپے سے کم آمدنی والے افراد اس پروگرام سے مستفید ہوں گے۔ مریضوں کے علاج پر تین لاکھ روپے تک اخراجات حکومت برداشت کرے گی

اور اخراجات تین لاکھ سے تجاوز کرنے پر مزید تین لاکھ بیت المال ادا کرے گا۔ مریضوں کو سات خطرناک بیماریوں کے علاج کیلئے صحت کی مفت سہولتیں میسر ہوں گی ۔اس پروگرام میں دل کے امراض‘ ذیابیطس‘ ہیپاٹائٹس‘ گردے کی بیماریاں شامل ہیں۔ وزیراعظم قومی صحت پروگرام کا ملک بھر میں مرحلہ وار اجراء جاری ہے پہلے مرحلے میں 23 اضلاع میں صحت پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے اس موقع پر وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم قومی صحت پروگرام کی ملکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی اور قومی صحت پروگرام مسلم لیگ (ن) کے ایک اور وعدے کی تکمیل ہے۔ اپنے منشور میں کئے گئے ہر وعدے کو پورا کررہے ہیں۔ صحت پروگرام وزیراعظم کا ویژن ہے۔ اس پروگرام کو عملی جامہ پہنانے کے لئے سخت محنت کی۔ انہوں نے کہا کہ صحت پروگرام کا مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر علاج کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ سڑکوں پر آنے والوں کو معلوم ہونا چاہئے کہ ہر شعبے میں بہتری آرہی ہے۔ پنجاب میں اس پروگرام کے آغاز کے لئے رحیم یار خان کو چنا گیا ہے۔ قومی صحت پروگرام دنیا میں اپنی نوعیت کا منفرد پروگرام ہے ۔ملک کے بہترین ہسپتالوں سے غریب اور مستحق افراد مفت علاج کروا سکتے ہیں ۔پروگرام سے استفادے کے لئے رحیم یار خان کے ڈیڑھ لاکھ افراد کا اندراج ہوچکا ہے۔ قومی صحت پروگرام میں عام بیماری کیلئے پچاس ہزار روپے تک مفت علاج کی سہولت میسر ہے ۔مہلک بیماریوں کے لئے تین لاکھ روپے تک کے اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔ مہلک بیماریوں کے اخراجات بڑھنے پر مزید تین لاکھ روپے بیت المال ادا کرے گا ۔پاکستان میں پچاس فیصد لوگ بیماریوں کی وجہ سے غربت کا شکار ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد‘ کوئٹہ‘ کوٹلی‘ مظفر آباد میں پروگرام کامیابی سے جاری ہے۔ صحت پروگرام کا دائرہ پورے ملک تک بڑھایا جائے گا۔ وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان کا دنیا میں وقار بلند ہوا ہے اور بعض لوگ اپنے ذاتی مفادات کیلئے پاکستان کے وقار کو داؤ پر لگا رہے ہیں۔ حوس اقتدار کی خاطر کچھ لوگ ملکی ترقی میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔ (ن غ)

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

صحت و زندگی خبریں

تازہ ترین تصاویر


>