تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

پاکستان سے پولیو کے خاتمے کیلئے پنجاب کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے، شہباز شریف

  24 اکتوبر‬‮ 2016   |    12:08     |     صحت و زندگی

لاہور (ڈیلی آزادنیوزڈیسک) وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے لئے پنجاب کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے، اس سال پنجاب میں پولیو کا کوئی ایک کیس بھی دیکھنے میں نہیں آیا۔ ایوان وزیر اعلیٰ لاہور سے جاری پولیو کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس دن کو منانے کا مقصد پولیو سے بچاؤ کیلئے عوام میں شعور اجاگر کرنا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے لئے پنجاب کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت پوری سنجیدگی کے ساتھ پولیو کے تدارک کیلئے دن رات کام کر رہی ہے۔ اس سال پنجاب میں پولیو کا کوئی ایک کیس بھی دیکھنے میں نہیں آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے نیشنل ایمرجنسی ایکشن پلان مرتب کیا گیا ہے ، بر وقت ویکسی نیشن کے ذریعے بچوں کو پولیو سے بچایا جا سکتا ہے پولیو کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کا تسلسل معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>