تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

’حد سے زیادہ سوشل میڈیا کا استعمال غمزدہ کر سکتا ہے‘

  23 دسمبر‬‮ 2016   |    11:15     |     صحت و زندگی

لندن (ڈیلی آزاد نیوز ڈیسک)ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ کرسمس میں حد سے زیادہ انٹرنیٹ براؤزنگ اور تمام مثالی اہل خانہ اور چھٹیوں کی تصاویر دیکھنے سے لوگ غمزدہ ہو سکتے ہیں۔کوپن ہیگن یونیورسٹی کی جانب سے کی گئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کا حد سے زیادہ استعمال حسد کا احساس پیدا کر سکتا ہے۔اس تحقیق میں خاص طور پر تنبیہہ کی گئی ہے کہ کسی سے بات کیے بغیر سوشل میڈیا کی صرف براؤزنگ کرنے کے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔لوگوں سے کہا گیا ہے کہ یہ موقع ہے کہ سوشل میڈیا سے بریک لیا جائے۔اس تحقیق میں ایک ہزار افراد جن میں زیادہ خواتین تھیں سے بات کی گئی۔تحقیق میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کا تواتر سے استعمال خاص طور پر فیس بک کا استعمال سے صارف کی زندگی کے حوالے سے خیالات اور جذبات پر منفی اثرات پڑ سکتے ہیں۔تحقیق دانوں کا کہنا ہے کہ دوسرے لوگوں کی سوشل میڈیا کی کہانیوں پر حد سے زیادہ وقت گزارنے سے موڈ خراب ہو سکتا ہے اور حسد پیدا ہو سکتا ہے۔تاہم تحقیق میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر دوسرے افراد سے باتیں کرنے سے مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

تحقیق میں مزید کہا گیا ہے کہ اپنی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ ایک ہفتے کے لیے سوشل میڈیا کو ترک کردیا جائے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

صحت و زندگی خبریں

تازہ ترین تصاویر


>