تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

صبح صبح آنکھوں کے سوجنے کی وجہ کیا ہے؟

  28 دسمبر‬‮ 2016   |    02:02     |     صحت و زندگی

صبح نیند سے جاگنے کے بعد سوجی ہوئی آنکھوں سے دن کی شروعات کی متعدد وجوہات ہوتی ہیں۔ درج ذیل دی گئی چند وجوہات ہیں جو آپ کو اس مسئلے سے چھٹکارہ حاصل کرنے میں مدد گار ثابت ہوں گی۔ آپ کے سونے کی پوزیشن رات کو آرام کرنا ضروری ہے لیکن بالکل سپاٹ لیٹنا آپ کے آنکھوں کے نیچے مواد جمع کر سکتا ہے۔ رات کو سوتے وقت اپنے سر کے نیچے تکیہ وغیرہ رکھ کر سر کو اونچا کر لیں تاکہ کشش ثقل کے سبب خود بخود مواد آنکھوں کے نیچے سے جمع ہونے کے بجائے دور چلا جائے گا۔ آپ کتنی دیر سوتے ہیں اگر آپ بےخوابی کا شکار ہیں اور رات میں کم از کم سات گھنٹے کی نیند نہیں لے پا رہے توآپ آنکھوں کی سوجن ساتھ ساتھ آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کا شکار بھی ہو سکتے ہیں۔ مناسب نیند نہ صرف دن اچھا گرزنے میں مدد دیتی ہے بلکہ آپ کے جسم میں سوزش کی سطح کو بھی متاثر کرتی ہے۔ مناسب آرام حاصل نہ ہونے کی صورت میں آنکھوں کا نچلا حصہ سوج جاتا ہے اورجامنی، نیلے یا سیاہ حلقے بھی پڑ جاتے ہیں۔

آپ نے رات میں کیا کھایا ہے اگر آپ نے رات میں سوڈیم سے لبریز غذا کھائی ہے تو عین ممکن ہے کہ آپ صبح سوجی ہوئی آنکھوں کے ساتھ جاگیں۔ نمکین غذاؤں کا کھانا جسم میں پانی کی سطح کو برقرار رکھتا ہے ، جو سونے کے بعد صبح میں سوجتی ہوئی آنکھوں کا سبب بنتا ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

تازہ ترین تصاویر


>