تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

آلو کا زیادہ استعمال ۔۔۔ شہریوں کیلئے تشویشناک خبر آگئی

  4 مارچ‬‮ 2017   |    01:26     |     صحت و زندگی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بچے ہوں یا بڑے آلو سب ہی کی من پسند غذا ہے جسے دنیا بھر میں الگ الگ انداز سے پکایا اور کھایا جاتا ہے۔ خاص طور پر اس سے بنے فرائز سب ہی بہت شوق سے کھاتے ہیں لیکن آلو احتیاط کے ساتھ استعمال کریں۔جاپان میں ہونے والی ایک تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ آلو کا زیادہ استعمال شوگر جیسی بیماری کو دعوت دے سکتا ہے۔ماہرین کے مطابق آلو چاہیں بیکڈ کئے ہوں،ابلے

ہوئے ہوں، میش ہوں یافرائز ہر صورت میں اس کازیادہ استعمال ذیابیطس جیسی بیماری کے خطرہ کاباعث بنتا ہے۔تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ آلو کے روزانہ استعمال سے شوگر کا خطرہ 33فیصد جبکہ ہفتے میں دو سے چار بار اس کا استعمال 7فیصدتک رسک بڑھادیتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ چپس یا فرنچ فرائز شوگر بڑھانے میں سب سے زیادہ اہم کردار ادا کرتے ہیں اس لئے آلو کا محتاط استعمال ہی شوگر سے بچنے کے لئے بہترین حکمت عملی ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
60%
ٹھیک ہے
20%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
20%
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>