تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

باقاعدگی کیساتھ 4 بادام کھانے کے جسم پر حیران کن اثرات

  12 جون‬‮ 2017   |    09:25     |     صحت و زندگی

لاہور(نیوز ڈیسک) جب کبھی میوہ جات کا ذکر ہو تو بادام ان میں بادام سر فہست ہوتا ہے ، بادام میں موجود متعدد وٹامنز اور اجزاءجسم کو صحت مند اور شخصیت کو خوبصورت بناتے ہیں۔تاہم روزانہ بادام کی صرف چار گریاں کھانا جسم پر درج ذیل حیران کن اثرات ڈالتا ہے۔یاداشت کی بہتری یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ بادام کو دماغ کی غذا بھی قرار دیا جاتا ہے جو کہ یاداشت کو بہتر بناتا ہے اور یہ سب وٹامن ای اور اس میں شامل فیٹی ایسڈز کا اثر ہوتا ہے۔ اسی طرح یہ میوہ دماغ پر عمر کے اثرات کو جھاڑنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔بالوں کی نشونما باداموں میں وہ سب وٹامن اور اجزاءہوتے ہیں جو بالوں کی نشوونما کے لیے ضروری ہوتے ہیں اور انہیں مضبوط

بناتے ہیں، اس میں موجود میگنیشم اور زنک بالوں کی نشوونما بہتر کرتے ہیں، جبکہ وٹامن ای انہیں مضبوط اور وٹامن بی چمکدار اور لمبی عمر دیتے ہیں۔کولیسٹرول میں کمی بادام جسم کے لیے نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح میں کمی لانے کے لیے موثر ترین غذاو¿ں میں سے ایک ہیں، اگر کولیسٹرول بہت زیادہ ہو تو گریوں کی تعداد دن بھر میں چار کی بجائے بیس سے تیس کردیں۔ عام طور پر زیادہ کولیسٹرول کی علامات پکوں کے نیچے سفید دھبے، ٹانگوں میں خارش اور قبل از وقت سفید بالوں کی شکل میں سامنے آتی ہیں۔دلی امراض سے حفاظت باداموں میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس، صحت بخش چربی، میگنیشم اور کاپر دل اور خون کی شریانوں کی صحت کے لیے بہترین ثابت ہوتے ہیں۔جھریوں کی روک تھامبادام میں مینگنیز نامی جز موجود ہوتا ہے جو کہ کولیگن نامی ایک پروٹین کی مقدار بڑھانے میں مدد دیتا ہے جو کہ جلد کو ہموار رکھتا ہے۔ اس میں شامل وٹامن ای بھی بڑھاپے کے اثرات کے خلاف جدوجہد میں مدد دیتا ہے۔وزن میں کمیایک طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ باداموں میں مٹھاس وغیرہ بہت کم ہوتی ہے اور اس کو روزانہ تھوڑی مقدار میں کھانا میٹابولزم کو بہتر بناکر جسمانی وزن میں کمی لاتا ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>