تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

خوش رہنے کیلئے کتنے گھنٹے اور کتنے منٹ سونا چاہیے؟جانئے

  6 جولائی 2017   |    11:45     |     صحت و زندگی

نیویارک (نیو ز ڈیسک)سائنسدان کئی تحقیقات میں بتا چکے ہیں کہ نیند کے دورانئے اور آدمی کی خوشی میں گہرا تعلق ہے۔ اب ایک نئی تحقیق میں سائنسدانوں نے ایک ایسا انکشاف کیا ہے جو بہت لوگوں کو حیران کر دے گا۔رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ نیند میں چند منٹ کی کمی بیشی بھی انسان کی خوشی پر اثرانداز ہوتی ہے۔ انسان کو خوش رہنے کے لیے روزانہ حتمی طور پر 7 گھنٹے اور 6 منٹ کی نیند لینی چاہیے۔ نیند کا یہ دورانیہ

خوشی کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے۔رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے یہ نتیجہ ایک تحقیقاتی سروے سے اخذ کیا ہے ۔ انہوں نے نیند کے دورانئے اور خوشی کے معیار کے حوالے سے 2 ہزار لوگوں سے سوالات پوچھے۔ ان میں جو لوگ 7 گھنٹے 6 منٹ سے کم یا زیادہ سوتے تھے ان میں خوشی کا لیول کم تھا جو لوگ حتمی طور پر اتنی نیند لیتے تھے ان میں خوشی کا معیار سب سے زیادہ بلند دیکھا گیا۔اس تحقیق میں ثابت ہوا کہ جو لوگ نیند میں بار بار بیدار ہوتے ہیں یا جن کی نیند بے قاعدہ ہوتی ہے ان میں خوشی کا معیار بھی کم ہوتا ہے اور ان کی استعداد کار بھی متاثر ہوتی ہے

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

صحت و زندگی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>