تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

1400سال قبل کہی گئی ایسی با ت جو انگریز اور ان کے سائنسدان بھی ما ن گئے

  30 جولائی 2017   |    11:41     |     صحت و زندگی

لندن(ڈیلی آزادویب ڈیسک) کھانا چبا چبا کر کھانے کا ہمیں بچپن ہی سے بتایا جاتا ہے لیکن اس کے فوائد کے بارے میں نہیں بتایا جاتا۔اسلام میں یہ بات واضح طور پر بتائی گئی ہے کہ کھانا آرام سے اور چباکر کھانا چاہیے۔اب اس کا ایک ایسا فائدہ سامنے آگیا ہے کہ جان کر آپ کھانا اچھی طرح چباکرکھائیں گے۔ ایکXand van Tullekenک

تجربے میں دیکھا گیا کہ جو خواتین 35بار چباکر کھاناکھاتی ہیں وہ ان خواتین سے 30فیصد کم کھانا کھاتی ہیں جو کہ 15بارچباکرکھاتی ہیں۔آکسفورڈ اور ہارورڈ کا ایجوکیشن ماہر اور تحقیق کارڈاکٹرا کہنا ہے کہ ماضی میں کھانا چباکر کھانے سے وزن کم ہونے کا فائدہ بتایا گیا ہے لیکن حقیقت میں اس کا فائدہ اس سے بھی زیادہ ہے۔ یہ تجربہ ٹی وی شو میں بھی دکھایا گیا ہےاور لوگوں کو وزن کم کرنے کے لئے چباچباکرکھانے کی ترغیب دی گئی ہے۔ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ جتنا زیادہ کھانا ہم چبا چباکرکھائیں گے تو ہمار لعاب اس میں بہتر طریقے سے شام ہوگا اور کھانا بآسانی ہضم ہوگا۔تجربے میں 20خواتین کو پاسٹا کھانے کو کہا گیا اور ساتھ بتایا گیا کہ جب ان کا پیٹ بھر جائے تو وہ ر±ک سکتی ہیں۔ آدھے گروہ کو کہاگیا کہ وہ اپنے بھرے ہوئے منہ کو15بار چباکر کھائیںجبکہ دوسرے کو 35بار چبانے کا کہاگیا۔آخر میں ہر خاتون کے پلیٹ کو دیکھاگیا کہ جلدی کھانے والے افراد نے 468کیلوریز کھائیں اور چباچباکر کھانے والی خواتین نے 342کیلوریز لیں۔ اس کا کہنا ہے کہ دونوں گروہوں میں126کیلوریز کا فرق ہے جو کہ انتہائی حیران کن ہے۔اس کا کہنا ہے کہ جو لوگ چباچباکر کھانا کھاتے ہیں ان کا وزن کم کھانے کی وجہ سے کم ہونے لگتا ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
75%
ٹھیک ہے
25%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>