تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

گورکھ پور: بھارتی ریاست اترپردیش کے سرکاری اسپتال میں 60 بچے ہلاک ہوگئے۔

  12 اگست‬‮ 2017   |    12:09     |     صحت و زندگی

نئی دہلی (ویب ڈیسک)بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے شہر گورکھ پور کے سرکاری اسپتال میں آکسیجن کی سپلائی منقطع ہونے اور انفیکشن پھیلنے سے 5 روز میں 60 سے زائد بچے ہلاک ہوگئے جن میں نوزائیدہ بچے بھی شامل ہیں۔ ریاستی حکومت نے واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل انکوائری کرانے کا اعلان کردیا۔ اسپتال انتظامیہ اور

ضلعی حکومت نے کہا ہے کہ بچے آکسیجن کی قلت سے نہیں بلکہ انفیکشن سے ہلاک ہوئے۔ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کئی روز بعد اسپتال کا دورہ کرکے صورت حال کا معائنہ کیا ہے۔ افسوس ناک طور پر وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے دورے والے روز بھی 9 بچے ہلاک ہوگئے۔اپوزیشن جماعت کانگریس کی رہنما سونیا گاندھی نے بچوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے نااہلی اور غفلت پر حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ذمہ دار افراد کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرے۔یاد رہے کہ انتہا پسند ہندو وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے رواں سال ہی عہدہ سنبھالا ہے۔ وہ مسلمانوں کے خلاف نفرت کو فروغ دینے کے حوالے سے مشہور ہیں۔ مودی کی انتہا پسند حکومت نے برسراقتدار آنے کے بعد سے اپنے ملک کی ترقی کی بجائے بھارتی مسلمانوں کو دیوار سے لگانے پر ساری توجہ مرکوز کی ہوئی ہے۔اپوزیشن جماعت کانگریس کی رہنما سونیا گاندھی نے بچوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے نااہلی اور غفلت پر حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ذمہ دار افراد کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرے۔یاد رہے کہ انتہا پسند ہندو وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے رواں سال ہی عہدہ سنبھالا ہے۔ وہ مسلمانوں کے خلاف نفرت کو فروغ دینے کے حوالے سے مشہور ہیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>