تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

انسداد ڈینگی پروگرام کے ورکرز چھٹیاں اور الائونسز نہ ملنے پر سراپا احتجاج

  13 ستمبر‬‮ 2017   |    07:14     |     صحت و زندگی

راولپنڈی(خصوصی رپورٹ)انسداد ڈینگی پروگرام کے ورکرز عید الاضحیٰ کی چھٹیاں اور لائونسز نہ ملنے پر سراپا احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں انسداد ڈینگی مہم کے ورکرز کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے انہیں عید الاضحیٰ پر بھی چھٹیاں نہیں دی گئیں اور نہ ہی انہیں عید کے دن ڈیوٹی کرنے پر کوئی الائونس وغیرہ دیا گیا۔ ورکرز کے مطابق محرم الحرام کی آمدہ 9اور 10 تاریخ کی

چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں جس کی وجہ سے ملازمین میں شدید بد دلی پائی جا رہی ہے۔انسداد ڈینگی پروگرام کے ملازمین کا کہنا تھا کہ جب انہی مطالبات کو مد نظر رکھ کر دیگر شہروں کے ورکرز نےاحتجاج کیا تو انہیں چھٹیوں کے ساتھ ساتھ الائونسز بھی دیئے گئے، ان شہروں میں لاہور قابل ذکر ہے اور حیران کن بات یہ ہے کہ لاہور میں ڈینگی کے کیسز راولپنڈی کی نسبت زیادہ سامنے آئے ہیں جبکہ راولپنڈی میں صرف چند کیسز سامنے آئے۔ورکرز کا مزید کہنا تھا کہ اگر لاہور کے ملازمین کو چھٹیاں اور الائونسز دیئے جا سکتے ہیں تو راولپنڈی کے ملازمین کے ساتھ یہ ناروا سلوک کیوں کیا جا رہا ہے؟انسداد ڈینگی پروگرام کے ورکرز نے پنجاب حکومت سے بھرپور مطالبہ کیا ہے کہ انہیں 9اور 10 محرم کی یا تو چھٹیاں دی جائیں یا پھر الائونسز دیئے جائیں۔واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے لاہور، فیصل آباد، گجراںوالا، شیخوپورہ، ملتان اور راولپنڈی میں 2589 ورکرز کو ڈیویلپمنٹ سکیم کے تحت 2011 ء میں بھرتی کیا گیا جنہیں نہ صرف تاحال ریگولرائز نہیں کیا گیا بلکہ انہیں تنخواہ بھی وقت پر نہیں ملتی۔ جنوری 2014 ء میں پنجاب حکومت نے ڈیولپمنٹ سکیم کے تحت چلنے والے پروگرام کو نان ڈیولپمنٹ موڈ میں تبدیل کر کے صرف 12 لوگوں کو ریگولر کر کے باقی تمام ورکرز کو دُھتکار دیا گیا۔ پاکستان جیسا ملک جو پہلے ہی ماحولیاتی آلودگی اور ڈینگی بخار جیسی وباؤں کی زد میں ہے وہاں ایسی آفتوں سے بچنے کے لیے کام کرنے والے ورکرز کا معاشی وسماجی استحصال حکمرانوں کی مزدوردشمن پالیسی کی غمازی کرتا ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

صحت و زندگی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>