تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

سائنس نے ہارٹ اٹیک سے بچنے کا طریقہ بالآخر دریافت ہی کرلیا، کیسے بچاجاسکتا ہے؟ جانئے

  26 ستمبر‬‮ 2017   |    06:43     |     صحت و زندگی

ہارٹ اٹیک کے باعث ہر سال دنیا میں کروڑوں افراد لقمہ اجل بن جاتے ہیں (نیوزڈیسک)لیکن یہ بات یقینا بہت حوصلہ افزا ہے کہ سائنسدانوں نے ہارٹ اٹیک سے بچاؤ کی کامیاب دوا ایجاد کرنے کی جانب ایک اہم قدم اٹھالیا ہے۔میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے خون کے لوتھڑے بننے سے روکنے کیلئے

انتہائی کارگر تکنیک دریافت کرلی ہے۔ خون کے یہ لوتھڑے ہی دل کی جانب خون کے بہاؤ کی راہ میں رکاوٹ بنتے ہیں اور ہارٹ اٹیک کا سبب بنتے ہیں۔اگرچہ خون کے لوتھڑوں کو بننے سے روکنے کیلئے کچھ ادویات پہلے بھی دستیاب ہیں لیکن ان کے سائیڈ ایفیکٹ خطرناک ثابت ہوتے ہیں۔ مثال کے طور پر جسم پر کوئی زخم لگنے کی وجہ سے خون جاری ہوجائے تو یہ ادویات استعمال کرنے والوں کے خون کا بہاؤ رکنا بہت مشکل ہوجاتا ہے، جس کے نتیجے میں ان کی جان بھی جا سکتی ہے۔کلیو لینڈ کے کیس ویسٹرن ریزرو سکول آف میڈیسن کے سائنسدان پروفیسر ڈینیل سائمن نے نئی دریافت کے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا ”ہم نے ایک نئی قسم کا تھرامبوسس ٹارگٹ تیار کیا ہے جو خون ضائع ہونے کے خطرے کو کم کرتا ہے۔اس تھرامبوسس کی مدد سے جہاں ایک جانب جسم کے اندر خون کے لوتھڑوں کو بننے سے روکا جاتا ہے وہیں زخم لگنے کی صورت میں خون روکنے کیلئے درکار لوتھڑوں کی راہ میں بھی کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔یعنی آپ کہہ سکتے ہیں کہ یہ دوا ستعمال کرنے والوں کے خون میں لوتھڑے بننے کا خطرہ واضح طور پر کم ہوجائے گا جبکہ جسم سے خون بہنے کی صورت میں قدرتی طریقے سے خون کا رکنا بھی ممکن ہوگا۔“ یہ تحقیق سائنسی جریدے ’نیچر کمیونیکیشنز‘ میں شائع کی گئی ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
25%
ٹھیک ہے
25%
کوئی رائے نہیں
25%
پسند ںہیں آئی
25%
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

صحت و زندگی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>