تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

سرکاری اسپتالوں میں ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، مراد علی شاہ

  26 ستمبر‬‮ 2017   |    07:14     |     صحت و زندگی

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ:(نیو زڈیسک) نے محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ وہ تمام سرکاری اسپتالوں میں اگلے ہفتے کے آخر تک ادویات کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور یہ کام ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے۔انہوں نے یہ بات وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی میں محکمہ صحت کے اجلاس کے دوران کہی۔وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا

کہ ادویات کی خریداری کا کام اب تک مکمل نہیں کیاگیا ہے لہٰذاچند اسپتالوں کو ادویات کی قلت کا سامنا ہے ۔سیکریٹری صحت فضل پیچوہو نے کہا کہ محکمہ صحت کی پرچیز کمیٹی نے خریداری روک دی تھی کیونکہ اس کے چند سینئر اراکین نے اپنی ذاتی مصروفیات کے باعث استعفیٰ دے دیا تھا اور چند دوسرے اراکین ملک سے باہر تھے ۔وزیر اعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ قانونی طریقے کار اختیار کرتے ہوئے ادویات کی خریداری کا کام مکمل کیاجائے اور مجھے ایک ہفتے کے اندر رپورٹ دی جائے کہ ادویات فراہم کردی گئیں۔وزیر اعلیٰ سندھ نے صوبائی وزیر صحت کو ہدایت کی کہ وہ اسپتالوں کے دورے کرتے رہیں اور تمام اسپتالوں کے ساتھ قریبی رابطے میں رہیں تاکہ صوبے کے لوگوں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
25%
ٹھیک ہے
25%
کوئی رائے نہیں
25%
پسند ںہیں آئی
25%
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

صحت و زندگی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>