تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

آخروٹ کھائیے اور بانجھ پن سے نجات پائیے

  29 ستمبر‬‮ 2017   |    04:38     |     صحت و زندگی

نیویارک(نیو زڈیسک) امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں دعوی کیا گیا ہے کہ اخروٹ جہاں موٹاپے، ذیابیطس اور کئی امراض کے لئے مفید ہے وہیں اس کا استعمال مردوں میں بانجھ پن کا خطرہ بھی کم کرتا ہے۔ڈیل وئیر یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق اخروٹ کھانے کی عادت کے نتیجے میں جسم میں ایسے

کیمیکلز کی کمی آتی ہے جو کہ خلیات کو نقصان پہنچا کر مردوں میں بانجھ پن کا باعث بنتے ہیں۔تحقیق میں بتایا گیا کہ اخروٹ میں فیٹی ایسڈز موجود ہوتے ہیں جو کہ ان خلیات کو پہنچنے والے نقصان کی روک تھام کرتا ہے۔یہ تجربہ چوہوں کے دو گروپس پر کیا گیا جن میں سے ایک کو اخروٹ پر مبنی جبکہ دوسرے کو کنٹرول غذا، 9 سے 11 ہفتوں تک استعمال کرائی گئی۔ ان میں سے ایک گروپ صحت مند جبکہ دوسرا بانجھ پن کا شکار تھا۔نتائج سے معلوم ہوا کہ اخروٹ پر مبنی غذا کے استعمال سے بانجھ پن کے شکار چوہوں کے خلیات میں بہتری دیکھنے میں آئی۔محققین کا کہنا تھا کہ یہ حیران کن ہے کہ اخروٹ کھانا اس مسئلے پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
25%
ٹھیک ہے
25%
کوئی رائے نہیں
25%
پسند ںہیں آئی
25%
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

صحت و زندگی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>