تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

دودھ پینا دل کی جان لیوا بیماری سے بچائے

  10 اکتوبر‬‮ 2017   |    11:26     |     صحت و زندگی

دودھ پینا اگر پسند نہیں تو بھی اس کی عادت ضرور اپنالیں کیونکہ یہ حرکت قلب اچانک بند ہونے سے موت یا کارڈک اریسٹ کا خطرہ کم کرنے میں مددگار ہوسکتی ہے۔یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔کیڈرز سینائی ہارٹ انسٹیٹوٹ کی تحقیق میں بتایا گیا کہ جن لوگوں کے خون میں کیلشیئم کی

سطح کم ہوتی ہے ان میں دل کے اچانک کام بند کرنے کا خطرہ دیگر کے مقابلے میں دوگنا زیادہ ہوتا ہے۔تحقیق کے مطابق کیلشیئم کی سطح کو دودھ یا پنیر وغیرہ سے بڑھانا اس جان لیوا مرض سے بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔کارڈک اریسٹ عام طور پر نوے فیصد سے زائد کیسز میں موت کی وجہ بنتا ہے اور لوگ اکثر اسے ہارٹ اٹیک سمجھ لیتے ہیں۔جب دل اچانک خون پمپ کرنا بند کردیں اور فوری طبی امداد نہ مل سکے تو مریض کی موت چند منٹوں میں واقع ہوسکتی ہے۔اس تحقیق کے دوران 712 افراد کے خون میں کیلشیئم کی مقدار کا تجزیہ کیا گیا اور معلوم ہوا کہ اس جز کی کمی کارڈک اریسٹ کا باعث بن جاتی ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ نتائج اب تک لوگوں کی نظروں سے اوجھل خطرات بڑھانے والے عناصر کو جاننے کی جانب ایک قدم ہے۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے کہ آخر کیلشیئم کی کمی دل کے اچانک کام بند کرنے کا باعث کیوں بنتی ہے۔اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل مایو کلینک پروسیڈنگز میں شائع ہوئے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
37%
ٹھیک ہے
21%
کوئی رائے نہیں
21%
پسند ںہیں آئی
21%
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>