تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

مردوں کے مقابلے میں خواتین زیادہ غیبت کرتی ہیں

  15 اکتوبر‬‮ 2017   |    04:06     |     صحت و زندگی

اوٹاوا(نیو ز ڈیسک) کہا تو جاتا ہے کہ خواتین کو غیبت کی بہت عادت ہوتی ہے لیکن فی الحقیقت کچھ مرد بھی اس گناہ بے لذت کے مرتکب ہوتے ہیں۔ یہ مرد و خواتین ایسا کیوں کرتے ہیں۔ کینیڈا کے سائنسدانوں نے بتایا کہ خواتین غیبت اس لیے کرتی ہیں کیونکہ وہ سمجھتی ہیں کہ اس طرح وہ دوسری عورتوں کی برائی کر کے اس مرد کا دل جیت سکتی ہیں جس سے وہ محبت کرتی ہیں۔ اس طریقے سے وہ اپنے تئیں اس مرد

اور اردگرد موجود دیگر خوبصورت خواتین کے متعلق معلومات جمع کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔خواتین زیادہ تر دوسری خواتین کی شکل و صورت کے متعلق غیبت کرتی ہیں جبکہ مرد دوسرے مردوں کی ترقی اور کامیابی کے متعلق غیبت کرتے ہیں۔تحقیقاتی سروے میں معلوم ہوا کہ خواتین مردوں کے مقابلے میں زیادہ غیبت کرتی ہیں اور اس سے لطف اندوز بھی زیادہ ہوتی ہیں وہ زیادہ تر دوسری خواتین کی شکل و صورت اور لباس کو ہدف بناتی ہیں۔سائنسدانوں کی ایک الگ تحقیق میں بتایا گیا کہ جب خواتین غیبت کرتی ہیں تو انکے دماغ میں آکسی ٹوسن (انسان کو فرحت و شادمانی بخشنے والا ہارمون) پیدا ہوتا ہے جس سے وہ بہت راحت محسوس کرتی ہیں اور جو دو خواتین آپس میں غیبت کر رہی ہوتی ہیں وہ اسی راحت کے باعث خود کو ایک دوسرے کے بہت قریب سمجھنے لگتی ہیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
25%
ٹھیک ہے
25%
کوئی رائے نہیں
25%
پسند ںہیں آئی
25%
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

صحت و زندگی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>