تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کاہنہ، سبزہ زار اور رائیونڈ طیب اردگان ٹرسٹ کے حوالے کرنے کا حتمی فیصلہ

  22 اکتوبر‬‮ 2017   |    03:45     |     صحت و زندگی

لاہور(ویب ڈیسک) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کاہنہ، سبزہ زار اور رائیونڈ طیب اردگان ٹرسٹ کے حوالے کرنے کا حتمی فیصلہ جبکہ انتظامی امور انڈس ہسپتال کے زیر نگرانی ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق ٹی ایچ کیو کاہنہ کی تعمیر نو میں تاخیر کا خدشہ ہے۔ محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کی جانب سے ٹی ایچ کیو ہسپتال کاہنہ ابتدائی طور پر 60 بستروں پر مشتمل تھا

مگر طیب اردگان ٹرسٹ کی جانب سے ضرورت کے مطابق ہسپتال میں توسیع کا عمل جاری ہے۔ مزید 40 بستروں کی توسیع کے بعد ہسپتال میں مریضوں کی سہولت کے لئے 100 بستر میسر ہوں گے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کاہنہ میں فلٹر کلینک بھی تیار کیا جا رہا ہے مگر منصوبے کے مطابق فلٹر کلینک بنانے کے لئے وہاں موجود غلہ منڈی کی وجہ سے فلٹر کلینک کی تعمیر میں مشکلات کا سامنا ہے ٹھیکیدار کا کہنا تھا کہ ہسپتال کی بروقت تکمیل کے لئے محکمہ صحت اور وزیر اعلی جلد جگہ فراہم کریں ورنہ ہسپتال کی تکمیل میں تاخیر ہو سکتی ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

صحت و زندگی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>