تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

معدے کی جلن اور تیزابیت عام پائے جانے والے مسائل میں سے

  22 اکتوبر‬‮ 2017   |    10:46     |     صحت و زندگی

برمنگھم(ڈیلی آزادنیو زڈیسک ) معدے کی جلن اور تیزابیت عام پائے جانے والے مسائل میں سے ایک ہے اور اس کے حل کیلئے ادویات کا استعمال مزید مسائل کا باعث بن سکتا ہے۔ اس مسئلے کو سادہ اور آسان طریقہ سے حل کرنے کیلئے مندرجہ ذیل تدابیر اختیار کی جاسکتی ہیں۔سب سے پہلے تو یہ معلوم کریں کہ آپ کو کن غذاؤں کی وجہ سے جلن اور تیزابیت کا

سامنا کرنا پڑتا ہے۔عام طور پر مصالحہ دار غذائیں، ترشادہ پھل، چائے کافی اور چکنائی والی غذائی اس مسئلے کا سبب بنتی ہیں، پنیر اور تلی ہوئی اشیاءسے پرہیز کریں اور کمچربی والا گوشت اور پھل سبزیاں استعمال کریں۔ وزن کم کریں کیونکہ معدے کے گرد جمع ہونے والا وزن تیزابیت کو اوپر کی جانب منتقل کرتا ہے۔ کھانا کم مقدار میں زیادہ دفع کھائیں اس طرح معدے میں تیزابیت کی مقدار کم ہوجاتی ہے۔ تیزابیت ہوجانے کی صورت میں مندرجہ ذیل اقدامات کریں۔ ۔ چائے، کافی اور کولڈ ڈرنگ کا استعمال بند کردیں۔ ۔ روزانہ نیم گرم پانی کا ایک گلاس پئیں۔ ۔ کیلے، تربوز اور کھیرے کو روز مرہ غذا کا حصہ بنائیں۔ ۔ تربوز کا جوس بھی بہت مفید ہے۔ ۔ ناریل کا پانی بھی تیزابیت کم کرتا ہے۔ ۔ روزانہ ایک گلاس دودھ پئیں۔ ۔رات کا کھانا سونے سے دو یا تین گھنٹہ پہلے کھالیں۔ ۔ کھانوں کی مقدار مختصر اور درمیانی وقفہ محدود رکھیں۔ ۔ کھانا باقاعدگی سے کھائیں۔۔ ۔اچار، مصالحے دار چٹنی اور سرکے سے پرہیز کریں۔ ۔لونگ کو کچھ دیر چوسنے سے بھی افاقہ محسوس ہوگا۔ ۔گڑ، لیموں، کیلا اور بادام معدے کی جلن اور تیزابیت میں فوری افاقہ دینے کیلئے مشہور ہیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

صحت و زندگی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>