تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

صحت کے لیے تمباکو نوشی جتنی جان لیوا عادتیں

  30 اکتوبر‬‮ 2017   |    03:25     |     صحت و زندگی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)تمباکو نوشی کو صحت کے لیے انتہائی خطرناک عادت مانا جاتا ہے جو کہ مختلف اقسام کے کینسر سمیت متعدد امراض کا خطرہ بڑھاتی ہے۔مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ چند بظاہر بے ضرر عادتیں بھی تمباکو نوشی کی طرح جان لیوا ثابت ہوسکتی ہیں؟جی ہاں واقعی متعدد چیزین ایسی ہوتی ہیں جو اکثر افراد کے طرززندگی کا حصہ بن جاتی ہیں اور وہ ان کے

نقصانات سے بھی لاعلم ہوتے ہیں۔سوشل میڈیا کے بڑھتے استعمال اور ایک دوسرے سے بالمشافہ ملاقات کے رجحان میں کمی کے نتیجے میں تنہا رہنا دنیا بھر میں وبا کی طرح پھیل رہا ہے اور یہ جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔ امریکا کی برگھم ینگ یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ دنیا سے کٹ جانا یا تنہا ہوجانا زندگی کی معیاد کو اتنا ہی کم کردیتا ہے جتنا روزانہ 15 سیگریٹ پینے کے عادی افراد کی ہوجاتی ہے۔دن بھر زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنا مختلف اقسام کے کینسر کا خطرہ بڑھانے کا باعث بنتا ہے۔ 2014 کی ایک تحقیق میں لاکھوں افراد کا جائزہ لیا گیا جواپنا زیادہ وقت ٹیلیویژن دیکھتے، ڈیسک ورک یا سفر میں گزارتے تھے، نتائج سے معلوم ہوا کہ مسلسل دو گھنٹے بیٹھے رہنا لوگوں میں مثانے، آنتوں اور پھیپھڑوں کے کینسر کا بڑھانے کے لیے کافی ثابت ہوتا ہے، چاہے وہ لوگ ورزش کرنے کے عادی ہی کیوں نہ ہوں۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق نیند کی کمی فالج اور ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھانے کا باعث بنتی ہے، بالکل ویسے ہی جیسے تمباکو نوشی کی عادت بڑھاتی ہے۔ محققین کے مطابق نیند کی کمی خون کی شریانوں کے مسائل کے حوالے سے تمباکو نوشی جتنی ہی خطرناک ثابت ہوتی ہے۔ایسے متعدد شواہد سامنے آچکے ہیں کہ زیادہ میٹھا کھانا یا جنک فوڈ کا استعمال تمباکو نوشی سے بھی زیادہ جان لیوا امراض کا خطرہ بڑھانے کا باعث بن سکتا ہے۔ گزشتہ سال کی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ اس عادت کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی شرح شراب نوشی، منشیات اور تمباکو نوشی کی مجموعی تعداد سے بھی زیادہ ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

صحت و زندگی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>