تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

سگریٹ نوشی نہ کرنیوالے ملازمین کیلئے اضافی چھٹیاں

  5 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    04:05     |     صحت و زندگی

ٹوکیو (نیوز ڈیسک)میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک جاپانی کمپنی نے سگریٹ نوشی نہ کرنے والے ملازمین کو اضافی چھٹیاں دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایک معروف جاپانی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ اس کے جو ملازمین سگریٹ نوشی کے عادی نہیں اور کام کے اوقات میں وقفہ نہیں کرتے، انہیں سالانہ 6 اضافی چھٹیاں ملیں گی۔ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کا اس

فیصلے بارے بتانا ہے کہ یہ تجویز سگریٹ نوشی نہ کرنے والے ملازمین کی جانب سے آئی تھی۔ کمپنی نے فیصلہ کیا کہ اس تجویز پر ضرور علمدرآمد کیا جانا چاہیے تا کہ اس سگریٹ کی لت میں پڑے افراد کی حوصلہ شکنی ہو۔دیکھا گیا ہے کہ دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین سگریٹ نوشی کی عادت سے مجبور ہو کر بار بار وقفہ لیتے ہیں۔ سگریٹ نوشی میں ملوث افراد اپنے آفس ٹائم کا زیادہ تر حصہ اس کام میں گزار دیتے ہیں جس سے دیگر لوگوں کو بھی ناگواری ہوتی ہے۔ کچھ کمپنیاں دفتری اوقات میں سگریٹ پینے پر پابندی عائد کرتی ہیں تو کچھ جرمانے عائد کر دیتی ہیں لیکن جاپانی کمپنی کی جانب سے چھٹیوں کا اعلان انوکھا فیصلہ ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

صحت و زندگی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>