تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

سردیوں میں ہماری جِلد خشک کیوں ہو جاتی ہے؟جانئے

  6 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    10:39     |     صحت و زندگی

لاہور (نیوز ڈیسک)سردیوں کے شروع ہوتے ہیں ہوا سے نمی کا تناسب کم ہونا شروع ہو جاتا ہے جس کا اثر جلد پر پڑتا ہے۔ سردیوں کا موسم شروع ہو چکا ہے اور اس موسم کا سب سے بڑا مسئلہ جلد کا خشک ہونا ہے۔ خشک جلد خواتین کے لیے تو ایک ڈرائونے خواب سے کم نہیں ہے۔ سردیوں میں ہماری جلد کیوں خشک ہوتی ہے؟ ما ہرینِ امراضِ جِلد کے مطابق

گرمیوں میں پسینا اور نمی ہماری جلد کو خشک ہونے اور پھٹنے سے محفوظ رکھتی ہے، لیکن سردیوں میں ہوا میں نمی کا تناسب کم ہوتا ہے اور اس کی وجہ سے ہماری جلد خشک ہونے لگتی ہے۔موسمِ سرما میں جلد کھردری اور خشک محسوس ہوتی ہے اور پھٹنے لگتی ہے۔ سردیوں کے موسم میں پانی کا استعمال بھی کم ہو جاتا ہے۔ یہ بھی جلد کے خشک ہونے کی ایک وجہ ہے۔ سردیوں میں لوگ نہانے کے لیے تیز گرم پانی کا استعمال کرتے ہیں جو کہ جلد سے ساری نمی کھینچ لیتا ہے۔سردیوں میں خشک جلد سے بچنے کے لیے معیاری موسچرائزر کااستعمال کرنا چاہیے۔ اس کے علاوہ سرد موسم میں جلد کو تروتازہ رکھنے کے لیے زیادہ پانی پینا چاہیے۔ماہرینِ صحت کے مطابق سردیوں میں مالٹے، سنگترے، گاجر، مولی اور دیگر موسمی پھلوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا چاہئے۔ یہ پھل ہمارے جسم میں پانی کے تناسب کو برقرار رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔ اِس کے علاوہ شکر قندی، میوہ جات، پالک، ایووکیڈو اور مچھلی کو بھی اپنی غذا کا حصہ بنائیں۔موسمِ سرما میں اپنی جلد کو خشکی سے بچانے کے لیے اپنی جلد کا بہت دھیان رکھیں۔ اپنی جلد کی نمی برقرار رکھنے کے لیے کسی معیاری موئسچرائزر کا استعمال کریں۔ دن میں تقریباً آٹھ سے دس گلاس پانی پئیں۔ نہانے کے بعد موئسچرائزر کا استعمال کرنا نہ بھولیں۔سردیوں میں اپنی جلد کی خوبصورتی کو نکھارنے کے لیے مختلف اقسام کے ماسک کا بھی استعا ل کیا جا سکتا ہے۔ ایسے ماسک بازار میں بھی دستیاب ہیں اور گھر پر بھی مختلف اجزاء کی مدد سے بنائے جا سکتے ہیں

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

صحت و زندگی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>