تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

وزن میں 800 پاؤنڈز کمی کرکے دنیا کو حیران کردینے والی خاتون

  8 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    12:57     |     صحت و زندگی

ہم سب جانتے ہیں موٹاپا ایک بہت بڑی بیماری ہے اور اسی کے باعث جسم میں کئی ایسی مہلک بیماریاں جنم لیتی ہیں جو موت کا بھی سبب بن جاتی ہیں۔ اس بات میں بھی کوئی شک نہیں کہ موٹاپے سے چھٹکارا حاصل کرنا بھی اتنا آسان نہیں ہے کیونکہ اس کے لئے سخت محنت، ڈائٹ کا خاص خیال اور کئی دیگر امور کو اپنی زندگی کا حصہ بنانا پڑتا ہے۔

لیکن آج ہم آپ کو ایسی خاتون سے ملوانے جارہے ہیں جس نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا اور اپنے وزن میں 800 پاؤنڈز کی ناقابل یقین کمی کرکے دنیا کو حیران کردیا۔ ان سے ملیے یہ ہیں ماریہ روزیلس جن کا وزن 1000 پاؤنڈز تھا اور یہ چلنے پھرنے، اٹھنے بیٹھنے سے بھی قاصر تھیں۔ تاہم انہوں نے ایک مناسب ڈائٹ پلان اور ورزش کے ذریعے ایک خاص میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں اپنی دیوہیکل جسامت کو مات دے کر 800 پاؤنڈز کی حیران کن کمی کی۔ ماریہ کو کچھ عرصہ قبل تک دنیا کی سب سے زیادہ وزنی (زندہ) خاتون کا اعزاز حاصل تھا۔ ان کا سب سے زیادہ وزن 1036 پاؤنڈز یعنی 470 کلو گرام ریکارڈ کیا گیا۔ انہیں صرف اٹھ کر بیٹھنے کے لئے بھی کئی چیزوں کی مدد درکار ہوتی تھی جیسے کوئی شخص ان کے سر کو پکڑ کو اٹھاتا اور باقی وہ اپنے ہاتھوں سے کمرے میں نصب چین سپورٹر کی مدد سے اٹھتیں۔ وہ زیادہ تر لیٹی ہی رہتی تھیں جو ان کے جسم کے مختلف حصوں میں انتہائی خطرناک درد کا باعث تھی۔ اور یہی وہ سب سے بڑا مسئلہ تھا جس سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے انہیں ایک بڑی تبدیلی کی ضرورت تھی۔پہلے مرحلے میں ان کی مختلف سرجریاں کی گئیں، تقریباً ایک درجن کے قریب ڈاکٹروں، نرسوں اور مشینوں نے انہیں ہسپتال میں اوپر کی جانب اٹھایا۔ کچھ سرجریز کے بعد وہ واکر اور کچھ اسسٹنٹس کی مدد سے چلنا شروع ہوگئیں۔ وہ اپنے اندر آتی تبدیلی کو دیکھ کر بہت خوش تھیں اور خاص ورزش اور ڈائٹ کا بے حد دھیان رکھ رہی تھیں۔ تاہم 6 سال کی انتھک محنت اور 11 کے قریب سرجریز کے بعد ان کا وزن 470 کلو سے محض 91 کلو ہوگیا۔ انہوں نے واقعی ناممکن کو ممکن بنایا اور تمام موٹاپے کے شکار افراد کے لئے ایک مثال قائم کردی۔ اپنے جسم کے تقریباً 80 فیصد وزن کو کم کرنا اور صحت مند رہنا اتنا آسان بھی نہ تھا۔ کیونکہ ایسا کرنے میں بے حد صبر و تحمل کی ضرورت ہوتی ہے۔ وہ اپنی حالیہ تصویر میں ایسی نظر آتی ہیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

صحت و زندگی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>