تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

میٹھے امرود کی پہچان کا آسان طریقہ

  11 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    03:25     |     صحت و زندگی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)آج کل امردو عام مل رہے ہیں اور یہ کافی لوگوں کو پسند بھی ہیں مگر کیا امردوں کو خریدتے وقت کیا آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ جو پھل آپ لے رہے ہیں وہ میٹھے اور ٹھیک پکے ہوئے ہوں گے ؟عام طور پر امردو لوگ بس اندازے سے خرید لیتے ہیں اور اگر پھل فروش کاٹ کر نہ کھلائے تو یہ جاننا

لگ بھگ ناممکن ہوتا ہے کہ اس کا ذائقہ کیسا ہوگا۔ہوسکتا ہے آپ کا جواب نہیں میں ہو، مگر میٹھے اور پکے ہوئے امردوں کو چھانٹنا اتنا بھی مشکل نہیں بس آپ کو چند چیزوں پر نظر رکھنی ہوتی ہے اور اس طرح آپ پھل کاٹے بغیر بھی بہترین امرود خرید سکتے ہیں۔رنگ کو دیکھیںپھل کے رنگ کو دیکھیں، اگر وہ شوخ سبز سے ہلکے زرد رنگ میں تبدیل ہوگیا ہو تو اس کا مطلب ہے کہ وہ پک چکا ہے اور اس کا ذائقہ اچھا ہوگا، تاہم اگر آپ کو اس طرح کے رنگ والا امرود نہیں ملتا تو ہمیشہ کچے یا سبز امردو خریدیں کیونکہ وہ بہت جلد پک جاتے ہیں۔دبا کر دیکھیںامرود جتنا نرم ہوگا، اتنا ہی میٹھا اور لذیذ بھی ہوگا۔ یہ بات ذہن میں رکھیں کہ بہت زیادہ نرم امرود مزیدار تو ہوتے ہیں مگر ان میں داغ لگنے کا امکان بھی بہت زیادہ ہوتا ہے، تو امرود کو لینے سے پہلے اسے اٹھا کر دیکھیں اور انگلیوں سے دبا کر دیکھیں، اگر وہ نرم ہے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ مناسب حد تک پکا ہوا اور میٹھا ہوگا۔سونگھ کر دیکھیںاچھا پکا ہوا امرود وہ ہوتا ہے جس کی مہک دور سے ہی آجاتی ہے، یہ مہک میٹھی محسوس ہوتی ہے۔داغ نہ ہواگر امرود پر کسی قسم کا داغ موجود ہے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ پھل خراب یا اس کا ذائقہ اچھا نہیں ہوگا۔واضح رہے کہ پکے ہوئے امرودوں کو فریج میں دو دن تک رکھا جاسکتا ہے جبکہ کچے اور سخت امرود جو پک رہے ہوں، انہیں کمرے کے درجہ حرارت میں کسی کاغذی تھیلے میں رکھنا چاہیے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
50%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
50%
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

صحت و زندگی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>