تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

دنیا بھر میں ہر سال چودہ نومبر ذیابطیس کا عالمی دن منایا جاتا ہے

  14 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    10:04     |     صحت و زندگی

لاہور (نیوز ڈیسک) دنیا بھر میں ہر سال چودہ نومبر ذیابطیس کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق 2014ء میں دنیا بھر کے ذیابطیس کے مریضوں کی تعداد بیاسی کروڑ بیس لاکھ تھی۔ پاکستان میں بھی یہ مرض پھیلتا جا رہا ہے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان میں ذیابطیس کے مریضوں کی تعداد اکہتر لاکھ ہے

اور یہ تعداد روز بروز بڑھتی جا رہی ہے۔ذیابطیس کیا ہے؟ہمارے جسم میں شوگر کو کنٹرول کرنے والا ایک خاص عضو پایا جاتا ہے جس کا نام لبلبہ ہے۔ اس عضو کا کام انسولین بنانا ہوتا ہے۔ اگر یہ عضو انسولین بنانا بند یا اسکی مقدار کم کردے تو انسان ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہوجاتا ہے۔ذیابیطس کی دو اقسام ہوتی ہیں۔ ذیابطیس ٹائپ 1 اور ذیابطیس ٹائپ 2۔ بچپن یا جوانی میں ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہونے والے افراد ذیابطیس ٹائپ 1 میں شمار ہوتے ہیں جب کہ چالیس سال کے بعد ہونے والے ذیابطیس ٹائپ 2 کے مریض ہوتے ہیں۔ ذیابطیس ٹائپ 1 کے مریضوں کا علاج صرف انسولین کے ٹیکوں سے ممکن ہوتا ہے اور ذیابطیس ٹائپ 2 کے مریضوں کا علاج ادویات سے کیا جا سکتا ہے۔ کچھ افراد کو انسولین کے ٹیکوں کی ضرورت بھی پڑتی ہے۔ذیابطیس کی علامات ذیابطیس کی علامات میں بار بار پیاس لگنا، پیشاب کی حاجت بار بار ہونا، بھوک کا زیادہ لگنا، وزن میں کمی، مزاج کا بدلتے رہنا، نظر میں دھندلا پن، تھکاوٹ اور زخموں کا جلد ٹھیک نہ ہونا وغیرہ شامل ہیں۔ ان میں سے کوئی بھی علامت ظاہر ہو تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ذیابطیس سے بچائوذیابطیس سے بچائو کے لیے ورزش بہترین ہے۔ زیابطیس کے مریضوں کو بھی ہلکی پھلکی ورزش کی عادت ڈالنی چاہئیے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ چہل قدمی ذیابطیس کے مریضوں کے لیے بہترین ہے۔ متوازن غذا کا استعمال بھی ذیابطیس کو قابو میں رکھنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر سے باقائدگی سے چیک اپ کروانا بھی ضروری ہے

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

صحت و زندگی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>