تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ رات کو سونے سے پہلے

  15 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    07:38     |     صحت و زندگی

اسلام آباد (ڈیلی آزادنیو زڈ یسک )ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ رات کو سونے سے پہلے غصہ کرنا چاہئے اور نہ ہی کسی سے ناراض ہو کر سونا چاہئے کیونکہ ناراضی اور غصے کی وجوہات کو ذہن میں رکھ کر سونے کے نتیجے میں منفی سوچ کو تقویت ملتی ہے جس سے انسان کی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔سائنس میگزین میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ

دماغ کی ساخت ایسی ہے کہ اس میں ایسی چیزیں زیادہ محفوظ رہ جاتی ہیں جو ناراضی یا پھر غصے کا سبب بنتی ہیں، اس صورتحال کی وجہ سے انسان کے مختلف رشتوں کو نقصان ہو سکتا ہے۔گزشتہ تحقیق سے معلوم ہوا تھا کہ جذبات، آواز اور دماغ سے جڑے دیگر محرکات انسانوں کو ان احساسات کو یاد کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ امریکا کے شہر بوسٹن میں قائم بیتھ اسرائیل ڈیکننیس میڈیکل سینٹر کے محققین نے اس سلسلے میں 57؍ مختلف افراد پر تحقیق کی۔تحقیق میں، ہر شخص کو ایک آنکھ سے اچھا جبکہ دوسری آنکھ سے ناخوشگوار فوٹو دیکھنے کیلئے کہا گیا۔ چونکہ ہر آنکھ دماغ کے دو مختلف حصوں سے جڑی ہوتی ہے اسلئے دماغ ہر فوٹو کو الگ الگ پراسیس کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔تصاویر دیکھنے کے بعد ایسی فوٹوز جن کی وجہ سے منفی جذبات پیدا ہوتے تھے ان کی وجہ سے دماغ میں مخصوص برقی سرگرمی ریکارڈ کی گئی۔ ان رضا کاروں کی آدھی تعداد سے 12؍ گھنٹوں بعد یہ معلوم کیا گیا کہ وہ یاد کرکے بتائیں کہ انہوں نے کون کون سی فوٹوز دیکھی تھیں جبکہ باقی رضاکاروں کی تعداد کو اس عرصہ کے دوران نیند لینے کیلئے کہا گیا۔جن رضاکاروں نے نیند لی انہیں 12؍ گھنٹوں کے بعد بھی منفی یا پھر نا خوشگوار فوٹوز یاد رہ گئیں جبکہ دیگر افراد نے ایسی تصاویر کو زیادہ یاد رکھا جو نیوٹرل یا پھر مثبت تھیں۔تحقیق کرنے والی ٹیم کے رکن رائے کوکس کا کہنا تھا کہ تحقیق سے معلوم کرنے میں مدد ملے گی کہ نیند کس طرح جذباتی نوعیت کی یادداشتوں کو مستحکم بناتی ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

صحت و زندگی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>