تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

گنڈے انڈوں کا وہ فائدہ جو آپ کو معلوم ہو جائے تو آپ انہیں سونے کے بھائو خریدیں ۔۔ لاکھوں روپے کی آمدن دینے والا نسخہ

  16 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    01:24     |     صحت و زندگی

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)کہا جاتا ہے کہ کارخانہ قدرت میں کوئی چیز بےکار نہیں جسے ہم خراب سمجھتے ہیں وہی کئی افعال میں انتہائی سود مند ثابت ہوتی ہے ، یہی صورت حال گندے انڈوں کے ساتھ بھی ہیں جنہیں ہم جلد از جلد کوڑا دان میں ڈالنے کو ہی بہتر سمجھتے ہیں لیکن سائنسدانوں نے اس سے ایسے امراض کا علاج

ڈھونڈ نکالا ہے جو ہمارے معاشرے میں عام ہیں۔ برطانیہ کی معروف طبی درس گاہ ایگزیٹر میڈیکل اسکول سے منسلک محققین نے اپنی تحقیق سے بتایا ہے کہ گندے انڈے میں ایک خاص مرکب پایا جاتا ہے جسے ’’اے پی 39 ‘‘ کا نام دیا گیا ہے، اس مرکب کی وجہ سے ہائیڈروجن سلفائیڈ نامی ایک گیس سے پیدا ہوتی ہے۔یہی گیس انڈے کی ناگوار بو کی وجہ ہوتی ہے لیکن اس کے ساتھ ہی یہ گیس بلند فشار خون اور بڑھاپے کے باعث جنم لینے والے امراض قلب کے لئے انتہائی مفید ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ ہائیڈروجن سلفائیڈ جدید طریقہ علاج کے دوران اہم کردار ادا کرسکتا ہے، اب تک اس سلسلے میں کی جانے والی تحقیق ابتدائی مرحلے میں ہے لیکن وہ وقت دور نہیں جب سائنسدان ’’اے پی 39‘‘ اور اس سے بننے والی گیس کو خلیات میں پہنچانے کے قابل ہوجائیں گے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

صحت و زندگی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>