تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

روز 4 کپ کافی پئیں دل کی بیماری دور بھگائیں

  23 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    09:54     |     صحت و زندگی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایک نئی تحقیق کے مطابق روزانہ 4کپ کافی پینے سے دل کی بیماریوں اور موت کے خطرات کو کم کیا جاسکتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے اب تک کی جامع ترین رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کافی بیشتر لوگوں کی صحت کے لئے مفید ثابت ہوئی ہے۔یونیورسٹی آف ساؤتھمپٹن کےمحققین کا کہنا ہے

کہ دن میں کافی کے تین سے چار کپ پینے سے دل کی بیماریوں کے امکانات میں 15فیصد جبکہ قبل از وقت موت کا امکان 17فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے۔ریسرچ کے دوران شواہد سامنے آئے ہیں کہ کافی سے بعض اقسام کےسرطان، ذیابیطس، جگر اور بھولنے جیسی بیماریوں کے امکانات بھی کم ہوجاتے ہیں۔برٹس میڈیکل جنرل میں شائع ہونے والے ریسرچ رپورٹ میں سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اعتدال کے ساتھ کافی پینا صحت کے لئے نقصان کے بجائے مفید ثابت ہوسکتا ہے۔تاہم سائنسدانوں نے زور دیا ہے کہ اس کا مطلب یہ نہیں کافی کا استعمال ہر ایک کے لئے اچھا ہے، مثلاًحاملہ خواتین کے لئے کافی کا بہت زیادہ استعمال خطرناک ہوسکتا ہے جبکہ کیفین کی وجہ سے خواتین میں ہڈیوں کے فریکچر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

صحت و زندگی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>