تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

دار چینی کے چھ حیران کُن فوائد، جان کر آپ یقین نہیں کرینگے

  24 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    08:27     |     صحت و زندگی

لاہور (نیوز ڈیسک) دارچینی کا شمار دنیا بھر میں استعمال ہونے والے معروف ترین مصالحہ جات میں ہوتا ہے۔ اس کی خوشبو دنیا کی بہترین خوشبوئوں میں سے ایک شمار کی جاتی ہے۔ دارچینی ہر گھر کے باورچی خانے میں موجود ہوتی ہے ۔ اس کے بے شمار فوائد ہیں جن میں سے چھ یہاں درج ہیں۔دل کی صحت کے لیے بہترین جدید تحقیقوں سے

ثابت ہوا ہے کہ دار چینی دل کی بیماریوں کے اسباب کو کم کرنے میں مدد کرتی ہے۔ دارچینی کے استعمال سے کولیسٹرول لیول اور بلند فشارِ خون بھی قابو میں کیا جاسکتا ہے۔ دار چینی خون کے بہائو کو بہتر کرتی ہے اور جسمانی ٹشو کو اپنی مرمت کرنے میں مدد کرتی ہے۔دارچینی ذیابطیس سے بچاتی ہےدارچینی ذیابطیس کو بھی قابو میں رکھتی ہے۔ اس کا باقائدہ استعمال خون میں شوگر لیول کو کم کرتا ہے۔ دارچینی ایسے انزائمز کی روک تھام کرتی ہے جو خون میں شوگر کی مقدار کو بڑھاتے ہیں۔کینسر سے بچائو میں مددگاردارچینی کینسر سے بچائو میں بھی مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق دارچینی میں سینامیلڈیہائیڈ نامی ایک مرکب ہوتا ہے جو کہ کینسر کو بڑھنے سے روکتا ہے اور ڈی این اے میں تبدیلی کے خلاف بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔دانتوں کو صحت مند بناتی ہےدار چینی منہ کی بدبو کو کم کرتی ہے اور دانتوں کو مضبوط بناتی ہے۔ اس کے علاوہ دارچینی دانتوں کی صحت کے لیے بھی مفید ہے۔ کئی کمپنیاں اپنی چیونگ گم میں دار چینی کا استعمال کرتی ہیں۔جلد کو خوبصورت بناتی ہےدارچینی کے اینٹی بائیوٹک اور اینٹی مائیکروبئیل اثرات کی وجہ سے اسے میک اپ کی اشیاء میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اکثر لوگ دارچینی کو پیس کر دیگر اجزاء کے ساتھ ملا کر چہرے پر بھی لگاتے ہیں جس سے چہرے پر نکھار پیدا ہو جاتا ہے۔وزن کم کرتی ہےیونیورسٹی آف مشی گن کی ایک تحقیق کے مطابق دارچینی میں شامل سینامیلڈیہائیڈ نامی مرکب وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ یہ مرکب انسانی جسم کے میٹابولزم کو تیز کرتا ہے اور تھرموگینیسز نامی عمل کی بدولت خلیوں میں کیلوریز جلانے کے عمل کو شروع کرتا ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

صحت و زندگی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>