تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

پہلی مرتبہ سرکاری سطح پر کسی ہسپتال میں فالج کے مرض کا

  28 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    10:04     |     صحت و زندگی

لاہور (ڈیلی آزادنیو زڈیسک)پہلی مرتبہ سرکاری سطح پر کسی ہسپتال میں فالج کے مرض کا جدید طریقہ علاج متعارف کرا دیا گیا۔یہ اعزاز لاہور جنرل ہسپتال میں ڈاکٹر عمیر رشید کی زیر نگرانی شروع ہونے والے یونٹ کو حاصل ہوا ہے جہاں فالج کے مریض کا فوری علاج نیورو ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں کیا جاتا ہے ،اس امر کا اظہار فالج کے فوری علاج پر

منعقدہ 15ویں بین الاقوامی ورکشاپ کیلئے منعقدہ پریس کانفرنس میںڈاکٹر عمیررشید چوہدری کے ہمراہ مصر سے پروفیسر اُسامہ یاسین منصور اور تھائی لینڈ سے پروفیسر این چالے کور جانا نے کیا ۔29اور 30نومبر کو ہونے والی دو روزہ کانفرنس میں صدر مشرق وسطیٰ ،ایشیا لنک سوسائٹی آف نیورو انٹر و نشن کے سیکرٹری جنرل اور صدر ملیشین سوسائٹی آف نیورو ریڈیالوجی شرکت کر رہے ہیں۔ورکشاپ کے کو آرڈینیٹرڈاکٹر عمیررشید چوہدری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے بتایا کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ شروع ہونے والے اس طریقہ علاج کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی طرف سے خصوصی فنڈز فراہم کیے گئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ فالج کے مریضوں کو عمر بھرکی معذوری سے بچنے کیلئے فوری طور پر ہسپتال سے رابطہ کرنا چاہیے ۔پاکستان میں نیورو کے شعبے میں گزشتہ ایک عشرے میں نمایاں ترقی ہوئی ہے اور بالخصوص پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیورو سائنسز اور لاہور جنرل ہسپتال کی اس شعبے میں کامیابیاں ملک بھر میں نمایاں حیثیت کی حامل ہیں ۔ڈاکٹر محمد فاروق ، شہزاد کریم اور ڈاکٹر صائمہ احمد نے فالج کے مریضوں کے حوالے سے زور دے کر کہا کہ با قاعدہ علاج کے بعد فالج کا مریض روزمرہ کی معمولات کی زندگی پہلے کی طرح جاری رکھ سکتا ہے بشرطیکہ فالج کا مریض لاہور جنرل ہسپتال کے نیوروریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں6سے16گھنٹے کے اندر اندر پہنچ جائے ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ دیگر ملکوں سے دو روزہ کانفرنس میں مندوبین کی شرکت اس امر کا اظہار ہے کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے اور دنیا بھر کے طبی ماہرین یہاں اپنے علمی اور ماہرانہ تجربات کا آزادانہ اظہار کرسکتے ہیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
75%
ٹھیک ہے
25%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

صحت و زندگی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>