تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

اگرآپ بھولنے کی بیماری سے بچنا چاہتے ہیں تو شادی کرلیں

  29 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    10:52     |     صحت و زندگی

لندن (ڈیلی آزادنیو زڈیسک )اگرآپ بھولنے کی بیماری سے بچنا چاہتے ہیں تو شادی کرلیں کیونکہ ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ غیرشادی شدہ افراد کی نسبت شادی شدہ افراد کے ڈیمنشیا (یاد داشت میں کمی) میں مبتلا ہونے کے امکانات 30فیصد تک کم ہوجاتے ہیں۔برطانوی ماہرین کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں 8لاکھ سے زائد افراد کے ڈیٹا کو یکجا کرنے کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے

کہ زندگی بھر کا ازدواجی تعلق دماغ کو متحرک رکھتا ہے جو اس بیماری کو پنپنے سے باز رکھتا ہے۔محبت کے تعلق سے جڑے لوگ اپنی صحت کا بھرپور خیال رکھتے ہیں اور بیمار پڑنے کی صورت میں فوری معالج کے پاس جاتے اور ادویات لیتے ہیں، یہ تمام عناصر بھولنے کی بیماری کے خطرے کو کم کرتے ہیں۔تحقیق کے مطابق بیواؤں میں اس بیماری کے پیدا ہونے کا خطرہ 20 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔سائنسدانوں نے شادی کوسماجی حمایت کی ’’انتہائی بنیادی‘‘ شکل قرار دیا ہے کیونکہ ریسرچ سے پتہ چلا ہے کہ یہ ہارٹ اٹیک کی صورت میں بچنے کے امکانات کو بڑھاتی ہے جبکہ بلند فشار خون اور ذیابیطس کی ٹائپ ٹو کے خطرے کو بھی کم کرتی ہے۔ڈیمنشیا کوئی مخصوص بیماری نہیں ہے، یہ ایک اصطلاح ہے جو یادداشت میں کمی سے متعلق علامات کی وسیع اقسام کو بیان کرتی ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

صحت و زندگی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>