تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

شادی شدہ ہونا دماغی صحت کے لیے فائدہ مند

  30 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    03:46     |     صحت و زندگی

اگر تو آپ اپنی شادی شدہ زندگی سے خوش نہیں، تو شکایات کرنا چھوڑیں، کیونکہ زندگی بھر کا یہ تعلق آپ کو دماغی طور پر ہمیشہ صحت مند رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔یہ دعویٰ برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔لندن کالج یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق شادی کے بعد کی زندگی شوہر/ بیوی

کے اندر دماغی تنزلی کے مرض ڈیمینشیا کا خطرہ کم کرتی ہے۔آٹھ لاکھ سے زائد افراد پر ہونے والی تحقیق میں یہ بات سامنے اائی کہ تنہا زندگی گزارنا الزائمر یا ڈیمینشیا کی دیگر اقسام کا خطرہ 40 فیصد تک بڑھا دیتا ہے۔اسی طرح شریک حیات کے انتقال کا اثر بھی ذہنی صحت پر پڑتا ہے اور امراض کا خطرہ 20 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔تحقیق کے مطابق شادی کے متعدد طبی فوائد پہلے ہی سامنے آچکے ہیں، مگر دماغی صحت کے حوالے سے اس کے اثرات نے دنگ کردیا ہے۔تحقیق کے مطابق یہ وجہ سامنے نہیں آسکی کہ شادی دماغی امراض سے بچانے میں کس طرح مددگار ثابت ہوتی ہے تاہم امکان ہے کہ شریک حیات کے ساتھ رہنا، طرز اور طرز زندگی کے عناصر اس خطرے کو کم کرتے ہیں۔محققین کا کہنا تھا کہ شادی کا تعلق جسم کے ساتھ ساتھ دماغ کے لیے بھی براہ راست فائدہ مند ہوتا ہے جو کہ ذہنی تناؤ کا باعث بننے والے واقعات میں پرسکون رہنے میں مدد دیتی ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>