تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

ڈیپ فرائی کرنے سے کھانے صحت کے لءے نقصان دہ ہو جاتے ہیں، امریکی ماہرینِ صحت

  9 دسمبر‬‮ 2017   |    08:08     |     صحت و زندگی

واشنگٹن (ڈیلی آزاد) امریکی ماہرین صحت کا کہنا ہے سموسہ اور پیزا دونوں ہی مضرِ صحت ہیں لیکن ان دونوں میں سے صحت کے لیے وہ زیادہ نقصان دہ وہ ہے جسے ڈیپ فرائی کیا جاتا ہے۔ ہاورڈ یونیورسٹی کے ماہریں صحت کی جدید تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ پیزا روٹی(بریڈ) کی وجہ سے کاربوہائیڈرٹس پر مشتمل ہوتا ہے اور اس میں پنیر(چیز)،گوشت اور دیگر اشیا کی صورت میں فیٹ پایا جاتا ہے،

پیزا کو تیل میں تلا(ڈیپ فرائی) نہیں کیاجاتا بلکہ مائیکروویو اون میں بیک کیا جاتا ہے جبکہ اس کے مقابلے میں سمومہ کو بیک (پکایا) نہیں بلکہ تیل میں تلا(ڈیپ فرائی )کیا جاتا ہے۔ماہرین کے مطابق آلو اس وقت مضرِ صحت کاربوہائیڈریٹس کا مجموعہ بن جاتے ہیں جب انہیں ڈیپ فرائی کیا جاتا ہے اور اسی وجہ سے اس میں فیٹ کی مقدار بڑھ جاتی ہے، ڈیپ فرائی ہونے کے بعد سموسہ اپنے اندر تیل یا گھی کو جذب کرلیتا ہے اور پیزا کے مقابلے میں زیادہ فیٹ کا سبب بنتا ہے۔اگر دونوں کا موازنہ کیا جائے تو 100گرام پیزا میں 276 جبکہ 100 گرام سموسے میں تقریباً 400 کیلوریز پائی جاتی ہیں اگر سموسے کو ڈیپ فرائی کرنے کے بجائے اوون میں بیک کیا جائے تو اسے صحت کے لیے کم نقصان دہ بنایا جاسکتا ہے۔ ماہرین نے مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ صحت مند رہنے کے لئے ضروری ہے کہ ڈیپ فرائی اشیاء کے زیادہ استعمال سے اجتناب کیا جائے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
100%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

صحت و زندگی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>