تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

امریکی ماہرینِ صحت کے مطابق ٹماٹر کئی اقسام کے سرطان سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہوتا ہے

  12 دسمبر‬‮ 2017   |    06:33     |     صحت و زندگی

فلا ڈلفیا (ڈیلی آزاد) امریکا کے ماہرین صحت نے کہا ہے کہ ٹماٹروں میں کئی ایسے اہم اجزا دریافت ہوچکے ہیں جو کئی اقسام کے سرطان سے بچانے میں معاون ثابت ہوسکتے ہیں ۔ فلاڈیلفیا کی ٹیمپل یونیورسٹی میں سبارو انسٹی ٹیوٹ فار مالیکیولر میڈیسن کے سربراہ پروفیسر اینتونیو گیورڈانو کی نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ٹماٹر معدے کے سرطان سے بچاؤ اور علاج میں بھی مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

2 اقسام کے ٹماٹر سان مرزانو اور کوربارینو نہ صرف پیٹ کے کینسر کو روکتے ہیں بلکہ ان کے سرطانی خواص کو بھی کم کرتے ہیں۔ ٹماٹروں میں سرخ رنگت بکھیر نے والا ایک جزو لائسوپین کینسر کے خلاف لڑسکتا ہے۔ اس کے علاوہ پورے ٹماٹر کا جزو گیسٹرک کینسر کے خلیات پھیلنے سے روکتے ہیں۔ ٹماٹر بنیادی رسولی سے دیگر علاقوں سے پھیلنے والے سرطان کو بھی روک سکتا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ ٹماٹر کی بعض اقسام کینسر پر مختلف اثرات مرتب کرتی ہیں اور اب ان کا طویل مطالعہ کیا جانا ضروری ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

صحت و زندگی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>