تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

چینی کسان نے گردے کی پتھری سے نجات دلانے والا بستر ایجاد کرلیا

  22 ‬‮نومبر‬‮ 2016   |    03:25     |     دلچسپ و عجیب

بیجنگ(ڈیلی آزادنیوزڈیسک) چین میں ایک کسان نے اپنی بیوی کو گردے کے درد میں تڑپتا دیکھ کر اس کے لیے خود ایک بستر ایجاد کیا جس پر آرام کرنے کے بعد اس کی بیوی کے گردے میں پتھریاں ختم ہوگئیں۔چین کے صوبے جیانگژی کے رہائشی کسان کی بیوی کا ایک گردہ ناکارہ ہونے کے بعد 1993 میں اسے نکال دیا گیا تھا جس کے بعد سے وہ اپنی بیوی کی مدد کے بارے میں سوچتا رہا جب کہ دوسرے گردے میں بھی پتھریاں بننے لگیں تھے اور ڈاکٹروں کے مطابق ایک گردے والے مریض کی پتھریاں خارج کرنے والا آپریشن بہت خطرناک اور جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق کسان کی بیوی کو مشورہ دیا گیا کہ وہ دن میں کچھ وقت اس طرح الٹی ہوکے ان کا سر نیچے کی جانب ہو تو اس روایتی طریقے سے پتھریاں خارج ہوسکتی ہیں۔معالج کے مشورے کے بعد کسان ایک ایسے نظام پر غور کرنے لگا جس پر لیٹ کر یہ عمل انجام دیا جاسکے اور اس کے ذہن میں ایک بستر کا خاکہ ابھرا۔ کسان نے ایک ماہ تک اپنی ایجاد کے نقشے تیار کیے اور اپنی گھریلو اشیا سے بستر تیار کرلیا۔

یہ بستر 360 درجے یعنی مکمل دائرے میں گھوم سکتا ہے اور ہر زاویے سے اوپر اور نیچے رک سکتا ہے۔ اس کے بعد جسم میں ٹریکٹر کے پہیے سے تھرتھراہٹ پیدا جاتی ہے تاکہ پتھر گردے سے باہر خارج ہوجائیں۔ کسان کی بیوی کو صرف 5 روز کے دوران 10 منٹ تک الٹا رکھا گیا اور اس کے بعد ان کے گردے کی ساری پتھریاں نکل آئیں اور بدن سے خارج ہوگئیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>