تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

500 روپے میں شادی

  27 ‬‮نومبر‬‮ 2016   |    10:39     |     دلچسپ و عجیب

نئی دہلی (ڈیلی آزادنیوزڈیسک)برصغیر پاک و ہند میں شادی اور اس سے منسلک رسوم و رواج پر اٹھنے والے اخراجات اکثر وبیشتر والدین کو پریشان کیے رکھتے ہیں، لیکن 22 سالہ ہندوستانی لڑکی دکشا پرمار نے اپنی شادی پر محض 500 روپے خرچ کرکے نہ صرف اپنے والدین کی مشکلات کو کم کیا بلکہ دیگر لوگوں کے لیے بھی ایک مثال قائم کردی۔ ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ہندوستانی ریاست گجرات کے شہر سورت کی دکشا پرمار نے اپنے والدین، ہونے والے شوہر اور سسرال والوں کو اس بات پر قائل کیا کہ شادی کا فنکشن صرف 500 روپوں میں بھی بخوبی سرانجام دیا جاسکتا ہے۔ دکشا کی شادی اس کے والدین نے بھارت مارو نامی نوجوان کے ساتھ طے کی اور دونوں خاندانوں نے فیصلہ کیا کہ شادی دیوالی کے بعد کی جائے گی، جس میں برادری کے تمام لوگوں کو مدعو کیا جائے گا۔ دکشا کے والد راجا پرمار ایک مقامی بجلی بنانے والی کمپنی میں ٹیکنیشن ہیں جبکہ لڑکا کمپیوٹر انجینئر ہے۔ تاہم ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے کرپشن کی روک تھام کے لیے بڑے نوٹوں پر پابندی کے اعلان کے بعد سے دکشا کے خاندان کا شادی کو شایان شان طریقے سے منانے کا منصوبہ متاثر ہوا اور ان کے والد راجا پرمار نے فیصلہ کیا کہ وہ شادی ملتوی کردیں گے، تاہم دکشا نے اپنے والدین پر زور دیا کہ وہ منصوبے کے مطابق شادی کریں۔

دکشا کا کہنا تھا کہ 'صرف چائے کے کپ پر شادی کیوں نہیں ہوسکتی؟' جس کے بعد اس نے اپنے گھر کے بڑوں، اپنے منگیتر اور سسرال والوں کو اس بات پر قائل کیا۔17 نومبر کو کمیونٹی ہال میں منعقد ہونے والی شادی کی تقریب میں دلہن کی طرف سے 50 سے زائد اور دلہا والوں کی طرف سے 125 سے 150 کے درمیان مہمانوں نے شرکت کی۔ تمام مہمانوں کی تواضع چائے اور پانی سے کی گئی اور پوری تقریب کا خرچہ محض 500 روپے رہا۔ دکشا کی یہ سادہ سی شادی ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب گذشتہ دنوں ہندوستان میں ہی کرناٹکا کے ایک ساستدان نے اپنی بیٹی کی شادی پر 500 کروڑ روپے لٹا دیئے تھے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
50%
ٹھیک ہے
25%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
25%
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

تازہ ترین تصاویر


>