تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

برڈ فلو کا ڈر ، کتنے لاکھ بطخوں کو ہلاک کر دیا گیا ؟ ناقابل یقین خبر آگئی

  27 ‬‮نومبر‬‮ 2016   |    11:12     |     دلچسپ و عجیب

ایمسٹرڈیم (ڈیلی آزادنیو زڈیسک)شمالی یورپ میں برڈ فلو کے پھیلنے کے خطرے کے پیشِ نظر ہالینڈ میں 190,000 بطخوں کوہلاک کردیا گیا ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق ہالینڈ میں ایمسٹرڈیم سے 70 کلومیٹر مشرق میں واقعہ بڈنحیوزن کے گاؤ ں میں برڈ فلو کے وائرس کے پائے جانے کے بعد چھ فارموں پر یہ کارروائی کی گئی۔ڈینمارک، سوئیڈن، جرمنی اور فن لینڈ میں بھی ایچ 5 این 8 وائرس کی انتہائی وبائی قسم کچھ علاقوں میں پائی گئی ہے۔ہالینڈ میں حکام نے یہ ظاہر نہیں کیا کہ ہلاک کی گئی بطخوں میں کونسی قسم کا برڈ فلو وائرس تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ انھوں نے برڈ فلو پائے جانے والے مقام کے قریب تین کلومیٹر تک کے علاقے کے سارے فارموں میں وائرس کی جانچ کی جا رہی ہے اور دس کلومیٹر تک کے علاقے میں کسی بھی قسم کے پولٹری کو باہر لے جانے کی اجازت نہیں ہے۔برڈ فلو وائرس پہلی مرتبہ 2014 میں جنوبی کوریا میں پایا گیا تھا۔ بعد میں یہ وائرس جاپان، شمالی امریکہ اور یورپ میں پھیل گیا اور متعدد پولٹری فارم اس سے متاثر ہوئے۔گذشتہ ماہ سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ طویل فاصلوں تک پرندوں کی موسمیاتی ہجرت کی مانیٹرنگ سے برڈ فلو کے پھیلنے کے خطرے سے خبردار کیا جا سکتا ہے۔متاثرہ جنگلی پرندوں کو چھونے یا ان کی بیٹھوں کے جسم سے چھو جانے سے اس وائرس کے پھیلنے کا امکان ہوتا ہے۔اس وائرس کی بیشتر اقسام انسانوں پر اثر نہیں کرتیں۔ تاہم ایچ 5 این 1 وائرس کی وجہ سے سینکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

یہ ہلاکتیں متاثرہ زندہ یا مردہ پرندوں کو چھونے سے واقع ہوئیں ۔تاہم اس بات کے کوئی شواہد نہیں کہ صحیح سے پکے ہوئے کھانے سے یہ وائرس پھیل سکتا ہے۔اب تک ایچ 5 این 8 وائرس کے کوئی انسانی کیس سامنے نہیں آئے ہیں۔ورلڈ ہیلتھ آرگنازیشن کا کہنا ہے کہ اس بات کو خارج از امکان نہیں کیا جا سکتا کہ ایچ 5 این 8 وائرس بھی انسانوں پر اثر کرتا ہو تاہم اس بات کے اب تک کوئی شواہد نہیں ملے ہیں۔تنظیم کا کہنا ہے کہ جنگلی پرندوں اور بیمار پرندوں کو چھونے میں احتیاط سے کام لینا چاہیے اور ایسی صورت میں صابن سے درست انداز میں ہاتھ دھو لینے چاہیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>