تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

جگرعطیہ کرنیوالے مردکوخاتون دل دے بیٹھی

  30 ‬‮نومبر‬‮ 2016   |    01:54     |     دلچسپ و عجیب

واشنگٹن(ڈیلی آزادنیوزڈیسک)امریکی ریاست الیونس میں کوڈ انفورسمنٹ افسر نے جس اجنبی خاتون کی جان بچانے کے لیے اسے اپنے جگر کا نصف حصہ عطیہ کیا، انہیں اس وقت بلکل اندازہ نہیں تھا کہ ایک دن وہی خاتون ان کی شریک حیات بن جائے گی۔مارچ 2014 میں 27 سالہ ہیدر کروگر کو لیول فور کا جگر کے کینسر کی تشخیص ہوئی اور انہیں پتہ چلا کہ ان کے پاس زندہ رہنے کے لیے صرف چند ماہ کی باقی ہیں۔ہیدر کروگر کی زندگی صرف جگر کے ٹرانسپلانٹ کے ذریعے ہی بچ سکتی تھی، لیکن ریاستی ٹرانسپلانٹ لسٹ سے جگر کے انتظار کا وقت نہیں تھا اس لیے ڈاکٹرز نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ کسی ایسے شخص کو تلاش کریں تو اپنا جگر ہیدر کو عطیہ کرسکے۔ہیدر کروگر ابھی زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہی تھیں کہ ایک دن کوڈ انفورسمنٹ افسر کرس ڈیمپسی نے دوپہر کے کھانے کے دوران کمرے میں ہیدر کے کزن کو ان سے اس مسئلے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سنا اور اسی وقت انہیں اپنا جگر عطیہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

کرس ڈیمپسی کے مطابق ’میں نے 4 سال مرین کور میں گزارے ہیں، جہاں میں نے سیکھا کہ کبھی کسی کی مدد سے پیچھے نہیں ہٹنا چاہیے اس لیے میں نے ہیدر کو نہ جانتے ہوئے بھی انہیں اپنے جگر کا حصہ عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا۔‘

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
39%
ٹھیک ہے
22%
کوئی رائے نہیں
22%
پسند ںہیں آئی
17%
اپنی رائے کا اظہار کریں -

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

دلچسپ و عجیب خبریں

تازہ ترین تصاویر


>