تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

نئے نوٹوں میں جی پی ایس

  30 ‬‮نومبر‬‮ 2016   |    01:53     |     دلچسپ و عجیب

نئی دہلی (ڈیلی آزادنیوزڈیسک)بھارت میں کرنسی نوٹوں نے اس وقت ہنگامہ برپا کر رکھا ہے۔ 500 اور ایک ہزار روپے کے نوٹوں کی اچانک بندش نے جہاں عوام کو ایک عذاب میں مبتلا کردیا ہے وہیں 2 ہزار روپے کے نئے نوٹ کی اضافی ”خصوصیات“ نے بھی سب کو حیران کر رکھا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایسی افواہیں ہر سو پھیل چکی ہیں کہ نئے نوٹ میں جی پی ایس یعنی گلوبل پوزیشننگ سسٹم نصب ہے جس کی مدد سے اس نوٹ کا پتا چلایا جاسکتا ہے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ اس بات پر یقین کرنے والے بھی کروڑوں کی تعداد میں موجود ہیں۔

یہ افواہ پھیلتے پھیلتے حکمران طبقے تک جا پہنچی ہے یہاں تک کہ وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے وضاحت کی ہے کہ 2 ہزار روپے کے نئے نوٹ میں کوئی جی پی ایس چپ موجود نہیں ہے۔ ”مجھے حیرت ہے کہ آپ لوگوں کو ایسی خبریں کہاں سے ملتی ہیں؟“ انہوں نے کہا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے اچانک اعلان سے قبل ہی واٹس ایپ پر یہ خبر گردش کرنے لگ گئی تھی کہ حکومت جلد 2 ہزار روپے کا نیا نوٹ جاری کرے گی اور اس میں نینو-جی پی ایس چپ لگی ہوگی۔ پھر جب سرکاری اعلان ہوا تو یہ افواہ جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ جس کے مطابق نینو جی پی ایس چپ میں سگنل ریفلیکٹر موجود ہیں جو نوٹ کو 120 میٹر گہرائی میں دفن کرنے پر بھی کام کرتے ہیں۔ اس کی مدد سے حکومت کرپشن کے خاتمے کے لیے سیٹیلائٹ کے ذریعے نوٹوں کی موجودگی کا پتا لگاسکتی ہے۔ یعنی بھارتیوں نے اتنی لمبی لمبی چھوڑی ہیں کہ آپ لپیٹ لپیٹ کر تھک جائیں گے

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
43%
ٹھیک ہے
14%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
43%
اپنی رائے کا اظہار کریں -

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

دلچسپ و عجیب خبریں

تازہ ترین تصاویر


>