الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں
واشنگٹن(ڈیلی آزادنیوزڈیسک) امریکی ریاست پنسلوینیا میں واقع ایک مومی عجائب گھر نے اپنے تمام مجسمے فروخت کرنے کا اعلان کردیا ہے یعنی اس میں موجود تمام امریکی صدور اور خواتین اول کے مجسمے اب نیلام ہو جائیں گے۔ گیٹیس برگ میں واقع ہال آف پریزیڈینٹس اینڈ فرسٹ لیڈیز میوزیم 60 سالوں سے قائم ہے جسے 1957ء سے اب تک 10 لاکھ سے زیادہ افراد دیکھ چکے ہیں۔ اس عجائب گھر میں تمام صدور اور ایک تہائی خواتین اول کے قد آدم کے مجسمے موجود ہیں۔ یہ عجائب گھر سابق صدر ڈیوائٹ آئزن ہاور کے گھر کے قریب واقع ہے جو خود بھی ایک قومی تاریخی مقام ہے۔
لیکن اب انتظامیہ نے اس عجائب گھر کو بند کرنے اور تمام مجسمے نیلام کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ مجسمے 14 جنوری کو نیلام کیے جائیں گے
>
انگریزی میں تحریر کیجئے