تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

ہوامیں ریس لگاناپائلٹ کومہنگاپڑ گیا

  7 دسمبر‬‮ 2016   |    11:27     |     دلچسپ و عجیب

واشنگٹن (ڈیلی آزادنیوزڈیسک)ہوائی سفرآج کی دنیا میں تیز ترین طریقہ سفرسمجھا جاتا ہے اور نسبتاً محفوظ بھی لیکن جب بات ہوائی ریس کی ہو تو معاملہ خطرناک ہوجاتا ہے۔ایساہی کچھ امریکی ریاست نیواڈا کے شہر رینو میں پیش آیا جہاں ہوا ئی ریس کے دوران ایک پائلٹ دوسرے جہاز کے پر کی زد میں آنے سے بال بال بچا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ سنگل سیٹنگ کی استعداد رکھنے والا ایک طیارہ رن وے پر ٹیک آف کرتے ہوئے دوسرے طیارے کے بالکل اوپر سے گزرا کہ اس کے پر اور رن وے پر موجود دوسرے جہاز کے پائلٹ کے سر میں صرف چند انچ کا فاصلہ رہ گیا تھا۔حادثے میں بال بال بچنے والے اس پائلٹ کا نام تھام رچرڈ ہے ان کا تعلق سویڈن سے ہے۔ تاہم یہ امریکی ایئر شو میوزیم سے وابستہ ہیں اور پیشہ ور پائلٹ ہیں

۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
50%
ٹھیک ہے
25%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
25%
اپنی رائے کا اظہار کریں -

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

دلچسپ و عجیب خبریں

تازہ ترین تصاویر


>