تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

ہدف پورا کیوں نہیں ہوا ؟ ایک بیکری مالک کی خود کو انوکھی سزا

  11 دسمبر‬‮ 2016   |    07:13     |     دلچسپ و عجیب

بیجنگ(ڈیلی آزادنیو زڈیسک ) چین میں ایک بیکری کا مالک اپنے ملازمین کے ہمراہ سڑک پر گھٹنوں کے بل چلتا دکھائی دیتا ہے۔ یہ مالک دراصل مصنوعات کی فروخت کا ہدف پورا نہ ہونے پر خود کو سزا دے رہا تھا۔ جب مالک نے خود کو سزا دینے کیلئے گھٹنوں کے بل چلنا شروع کیا تو اس کے ملازم مردوخواتین بھی رضاکارانہ طور پر اس کے پیچھے گھٹنوں کے بل چلنے لگے۔ یہ تمام افراد برفیلی سڑک پر ایسے ہی چلتے ہوئے ایک سٹور سے دوسرے تک گئے تھے۔ چینی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ چین کے صوبے جیلین میں پیش آیا۔

مالک نے اپنی مصنوعات کی فروخت کا16ہزار پاؤنڈ کا ہدف مقرر کررکھا تھا لیکن وہ پورا نہ ہوسکا۔ واضح رہے چین میں یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ فروخت کا ہدف پورا نہ ہونے پر کسی کمپنی کے ملازمین گھٹنوں کے بل چل رہے ہیں۔ اس سے قبل بھی کئی بار ایسے مناظر دیکھے جا چکے ہیں لیکن تب ملازمین کو گھٹنوں کے بل چلنے پر مجبور کیا جاتا تھا مگر اس واقعہ میں مالک خود بھی اپنے آپ کو سزا دے رہا تھا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

دلچسپ و عجیب خبریں

تازہ ترین تصاویر


>