تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

چوراے ٹی ایم مشین چرانے گئے مگربینک میں نصب ٹکٹ جاری کرنے والی مشین چرالے گئے

  18 دسمبر‬‮ 2016   |    11:03     |     دلچسپ و عجیب

آسام(ڈیلی آزادنیوزڈیسک) ہندوستانی ریاست آسام میں پانچ ان پڑھ چوروں کو اس وقت شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب وہ ایک بنک سے اے ٹیم مشین چرانے گئے ۔ مگر غلطی سے اے ٹی ایم مشین کی جگہ بنک میں نصب کی گئی ٹکٹ جاری کرنے والی مشین چرالے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق پانچوں چور ایک نجی بنک میں رات کے اوقات میں داخل ہوئے ۔انہوں نے اے ٹی ایم مشین دھونڈنے کی کوشش تو انہیں ایک طرف رکھی مشین دکھائی دی جسے انہوں اٹھایا اور بھاگ نکلے ۔

اگلے روز پولیس نے تحقیقات کر کے تمام چوروں کو گرفتار کر لیا۔ْچوروں کو پوچھے جانے پر کہ وہ بنک سے یہ مشین کیوں لے گئے تھے تو ان کا کہناتھا کہ انہوں نے اس میں سے ابھی روپے نہیں نکالے جبکہ پولیس حکام نے جب انہیں یہ بتایا کہ وہ اے ٹی ایم مشین نہیں بلکہ ٹکٹ وینڈنگ مشین اٹھا لے گئے ہیں ۔ چوروں کو بڑی شرمندگی ہوئی ۔ پانچوں چوروں کو مزید تحقیقات کے لیے حوالات بھیج دیا گیاہے ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
86%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
14%
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

دلچسپ و عجیب خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>