تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

دنیا کے دس حیرت انگیز اور دلچسپ کھیل

  18 دسمبر‬‮ 2016   |    03:02     |     دلچسپ و عجیب

لندن(ڈیلی آزادنیوز ڈیسک)کھیل انسانی صحت کیلئے انتہائی موثر کردار ادا کرتے ہیں دنیا بھر میں کھیلوں کو پسند کیا جاتا ہے لیکن کچھ کھیل ایسے ہوتے ہیں جن سے لوگ تاحال لا علم ہیں ، ایسے ہی دس حیرت انگیز کھیلوں کی تفصیل درج زیل ہے۔فن لینڈ میں بیوی کو کندھوں پر اٹھا کر دوڑنے کا کھیل کافی مقبولیت اختیار کر گیا ہے جس کے دوران ہزاروں جوڑے شرکت کرتے ہیں ، اس سلسلے میں نارتھ امریکن وائف کیرنگ چیمپئن شپ بھی منعقد کی جاتی ہے۔دوسرے نمبر پر حیرت انگیز کھیل میں شطرنج باکسنگ آتا ہے ، اس حیرت انگیز کھیل میں باکسرز گیارہ رائونڈز پر مشتمل شطرنج میں حصہ لیتے ہیں اور ساتھ باکسنگ بھی کرتے ہیںتیسرے نمبر پر حیرت انگیز کھیل چیز رولنگ ہے جوکہ انگلینڈ میں کھیلا جاتا ہے اس کھیل میں پہاڑی کی ڈھلوان پر چیز کی بڑی مقدار گرا دی جاتی ہے اور شرکا کو نیچے اترنے کا ٹاسک دیا جاتا ہے پہلے پہنچنے والا فاتح قرار پاتا ہے۔حیرت انگیز کھیلوں میں ایکسٹریم ایروننگ چوتھے نمبر پر ہے ، اس حیرت انگیز کھیل میں کھلاڑی ایک میز پر سر کے بل کھڑے ہوکر اپنے کپڑوں کو استری کرتا ہے۔ایگ تھرائونگ (انڈوں کو پھینکنا)پانچواں حیرت انگیز کھیل ہے جس میں شرکا ایک دوسرے کو انڈے کیچ کراتے ہیں ، اس سلسلے میں سالانہ ورلڈ ایگ تھرائونگ چیمپئن شپ انگلینڈ میں منعقد کی جاتی ہے۔انڈر واٹر ہاکی دنیا کا چھٹا حیرت انگیز کھیل ہے جس میں شرکا سطح سمندر کے نیچے گہرے پانی میں ہاکی کھیل کا منفرد مظاہرہ کرتے ہیں ، انڈر واٹر ہاکی کی پہلی چیمپئن شپ 1980 میں کھیلی گئی تھی۔شن ککنگ حیرت انگیز کھیلوں میں ساتویں نمبر پر ہے جس کے دوران حریف ایک دوسرے کی ٹانگ کی پنڈلی پر کک کرتے ہیں جو پہلے زمین پر گرتا ہے وہ ہار جاتا ہے۔

ٹوئی ریسلنگ حیرت انگیز کھیلوں میں آٹھویں نمبر پر ہے جس میں دو حریف ایک دوسرے کے پائوں کی انگلیوں سے زور آزمائی کرتے ہیں۔سیپاک ٹیکرا کو حیرت انگیز کھیلوں میں نواں نمبر دیا گیا ہے یہ کھیل والی بال سے مماثلت رکھتا ہے لیکن اس کھیل میں بازوں کے علاوہ کھلاڑی ہر جسم کے سب حصوں کا استعمال کر سکتے ہیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

دلچسپ و عجیب خبریں

تازہ ترین تصاویر


>