تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

اہرام مصر کے بعد مصر سے انتہائ قدیم ایسی چیز برآمد کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے

  22 دسمبر‬‮ 2016   |    07:40     |     دلچسپ و عجیب

قاہرہ(ڈیلی آزاد نیوز ڈیسک)مصر میں ایک خاتون ماہر آثار قدیمہ کو فراعنہ کے دور سے تعلق رکھنے والا تین ہزار سال قدیم ایک پتھر ملا ہے۔غیرملکی خبررسا ں ادارے کے مطابق اس خاتون کو مصر کے شمالی شہر المحلہ میں گھومنے پھرنے کے دوران ایک قصاب کی دکان سییہ پتھر ملا ہے جہاں اس کو گوشت کاٹنے کے لیے مڈھی کے طور پر استعمال کیا جارہا تھا۔ یہ قدیم مصر کی تیسویں سلطنت کے دور سے تعلق رکھتا ہے۔مصرکی سکیورٹی فورسز کو فوری طور پر اس پتھر کی اطلاع دی گئی تھی اور انھوں نے اس کو وہاں سے اٹھا لیا تھا۔ پھر المحلہ کے ایک عہدے دار طامر ابوالنجا کی ہدایت پر اس پتھر کو مصر زیریں میں واقع بہبیت الحجر کے عجائب گھر میں منتقل کردیا گیا ہے۔اس تاریخی عجائب گھر میں قدیم مصری دیوی عیسیس کا مندر بھی ہے۔یہ پتھر سمنود شہر میں موجود رہا تھا اور یہ شہر فراعنہ کی تیسویں سلطنت کے زمانے میں

مصر کا دارالحکومت تھا۔اس تاریخی پتھر کے جائزے کے لیے حکام نے ماہرین آثار قدیمہ پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
100%
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

دلچسپ و عجیب خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>