تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

برطانیہ : "فرنچ فرائز" کھا لینے پر خاتون کا دوست پر چُھرے سے حملہ

  8 جنوری‬‮ 2017   |    02:51     |     دلچسپ و عجیب

لندن (ڈیلی آزادنیوزڈیسک)برطانیہ میں ایک خاتون نے اپنے دوست کو محض اس بات پر چُھرے کے وار سے زخمی کر ڈالا کہ اس نے مذکورہ خاتون کے آلو کے فرائز کھا لیے تھے۔ برطانوی اخبارات کے مطابق بلیک برن شہر سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ ڈیان کلیٹن اور اس کا دوست سائمن ہِل اپنے ایک تیسرے دوست کے گھر میں موجود تھے۔ اس موقع پر مشروب اور فرنچ فرائیز سے لطف اندوز ہونے کا سلسلہ جاری تھا کہ ڈیان کو احساس ہوا کہ سائمن نے اس کے حصے کے فرائز بھی کھا لیے ہیں۔ ڈیان غصے میں باورچی خانے میں گئی اور وہاں سے چھرا لا کر سائمن کے کاندھے پر متعدد وار کر

ڈالے۔ بعد ازاں ڈیان نے عدالت کے سامنے حملے کے ارتکاب کا اعتراف کر لیا جس کے بعد عدالت نے اسے 115 پاؤنڈ جرمانے اور 26 ہفتے قید کی سزا سنائی۔ عدالت میں وکیل استغاثہ پروین اختر نے بتایا کہ گزشتہ برس نومبر کے اوخر میں پیش آنے والے اس واقعے کے دوران ڈیان نے اپنے حصے کے فرائز ختم ہوجانے پر پہلے سائمن کے چہرے پر تھپڑ لگایا اور اس کے بعد وہاں سے چھرا لا کر سائمن کے کاندھے کو زخمی کر ڈالا۔ اگرچہ ڈیان نے جج کے سامنے اپنے قصور کا اعتراف کر لیا تاہم اس کے وکیل کا کہنا ہے کہ "ڈیان کو اس رات ہونے والے واقعے کے بارے میں زیادہ تفصیل یاد نہیں اس لیے کہ وہ حملے کے وقت نشے میں بہت زیادہ دُھت تھی"۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

دلچسپ و عجیب خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>