تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

وہ تصویر جس نے انٹرنیٹ صارفین کو چکرا دیا

  11 جنوری‬‮ 2017   |    02:19     |     دلچسپ و عجیب

نظروں کو دھوکا اور انٹرنیٹ اب لگتا ہے کہ ایک دوسرے کے لیے ہی بنے ہیں جو لاکھوں افراد کو اپنا سر پکڑنے یا کھجانے پر مجبور کردیتے ہیں۔ انٹرنیٹ اب اوپر موجود تصویر نے تہلکہ مچایا ہوا ہے جس کے بارے میں لوگوں کو سمجھ نہیں آرہا کہ اس میں کیا گڑبڑ چھپی ہوئی ہے۔ جیسے آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اس میں خاتون ایک بستر کے اوپر گھٹنے موڑے بیٹھی ہوئی ہیں۔ مگر جب لوگ اسے دیکھتے ہیں انہیں یقین نہیں آتا کہ کیا واقعی اس خاتون کی تین ٹانگیں ہیں؟ متعدد افراد نے تو تسلیم کیا ہے کہ وہ کافی دیر تک اس تصویر کو دیکھتے رہے اور پھر بھی انہیں سمجھ نہیں آیا کہ اس میں کیا گڑبڑ یا چیز چھپی ہوئی ہے۔ کچھ نے دعویٰ کیا کہ یہ خاتون ایک بھورے رنگے کے تکیے کے اوپر بیٹھی ہوئی جو اس کی تیسری ٹانگ لگ رہی ہے حالانکہ ایسا کچھ بھی نہیں۔

مگر کچھ افراد کے لیے اس میں موجود گڑبڑ کو پکڑنا بہت آسان ہے۔ کیا آپ نے اسے پکڑا یا اندازہ لگایا کہ کیا ہوسکتا ہے؟ اگر نہیں تو جواب نیچے موجود تصویر میں موجود ہے مگر ہم بھی بتا دیتے ہیں کہ یہ خاتون ایک بھورے رنگ کے گلدان کو پکڑے ہوئے بیٹھی ہوئی ہیں اور یہی ان کی تیسری 'ٹانگ' بھی ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
10%
ٹھیک ہے
20%
کوئی رائے نہیں
60%
پسند ںہیں آئی
10%
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

دلچسپ و عجیب خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>