تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

پاکستان میں ایسا ریسٹورنٹ کھل گیا جس نے دنیا میں مقبولیت حاصل کر لی

  12 مئی‬‮ 2017   |    09:31     |     دلچسپ و عجیب

کراچی(ڈیلی آزادنیوز ڈیسک)شہر کا پہلا ریسٹورنٹ جہاں آرڈر دینے کے لئے ایپ موجود ہے۔ اس ایپ کا نام ہے کھاؤ۔ ایپ میں درج مخصوص کوڈ کو اسکین کرتے ہی مختلف کھانوں کی مینو اور ان کی قیمتیں آپ کے سامنے ہوں گی۔ترقی یافتہ ممالک کی طرح پاکستان میں بھی نت نئے ڈیجیٹل تجربے ہورہے ہیں۔ اس کی ایک مثال طارق روڈ پر واقع ریسٹورنٹ ہے جہاں کھانے کے لئے آنے والے لوگوں کو صرف ایک کلک پر من چاہا کھانا مل سکے گا۔یعنی کھانا صرف ایک کلک کی دوری پر۔ریسٹورنٹ میں کھانا آرڈر کرنے کے لئے ایپ متعارف کرادی گئی ہے ۔اور اس ایپ کا بھی ایک دلچسپ نام ہے ۔کھاؤ۔اس کی بدولت آپ کو آرڈر دینے کے لئے اب بیروں کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا بلکہ آپ کی میز پر کھاؤ موجود ہوگی جس کی مدد سے آپ فوری کھانا آرڈر کرسکیں گے۔ایپ میں درج مخصوص کوڈ کو اسکین کرتے ہی مختلف کھانوں کی مینو اور ان کی قیمتیں آپ کے سامنے ہوں گی اور پھر ایک کلک پر آپ اپنا من پسند کھانا آرڈر کر سکیں گے۔کمرشل جگہوں پر واقع ہوٹلز اور ریسٹورنٹس میں ایسی ایپ کا متعارف ہونا قابل تعریف ہے

جہاں لنچ بریک میں گاہکوں کا بے انتہا ہجوم ہوتا ہے۔کھاؤ کے شریک بانی فرخ حنیف کے مطابق اس ایپ کو متعارف کرانے کا مقصد گاہکوں اور کھانوں کے درمیان طویل انتظار کی مشکل آسان کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگ بہت محدود وقت کے لئے اپنے دفتروں سے نکل کر کھانے کے لئے آتے ہیں،اکثر لوگوں کو اس وقت مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب وہ سارا وقت کھانے کا آرڈر دینے کے لئے بھوک سے بے حال ہو کر بیروں کا انتظار کرتے رہ جاتے ہیں۔طارق روڈ پر واقع ایک ریستوران کے مالک محمد قاسم نے ناصرف اس ایپ کو اپنے ریسٹورنٹ کے لئے حیرت انگیز قرار دیاہے بلکہ انہوں نے ایپ ڈیولپرز کو گھر سے کھانا آرڈر کرنے والا فیچر متعارف کرانے کی خواہش بھی ظاہرکی ہے۔یہ جدید ایپ ابھی اپنے متحانی مراحل میں ہے مگر جلد ہی ڈیفنس ، کلفٹن ، طارق روڈ اور بہادر آباد کے نامور ہوٹلوں اور ریستوران میں اس کا اطلاق ہوجائے گا۔شہر میں جہاں اس وقت دو ہزار سے ڈھائی ہزار ہوٹلز، ریستوران اور ڈھابے ہیں وہاں کھاؤ کے شریک بانی کو اپنی ایپ متعارف کرانے کے لئے ایک بڑی مارکیٹ مل گئی ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
100%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

دلچسپ و عجیب خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>