تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

دنیا کی سب سے پراسرار جگہ برمودا ٹرائی اینگل میں ایک اور طیارہ پراسرا طور پر غائب

  17 مئی‬‮ 2017   |    09:59     |     دلچسپ و عجیب

نیویارک(ڈیلی آزادنیوز ڈیسک)دنیا کی سب سے پراسرار جگہ برمودا ٹرائی اینگل میں ایک اور طیارہ پراسرا طور پر غائب ہوگیا جس میں ایک ہی خاندان کے 4افراد سوارتھے ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق برمودا ٹرائی اینگل کے اوپر 24 ہزار فٹ کی بلندی پر اڑتے ہوئے ایک اور طیارہ غائب ہو گیا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ اس طیارے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد سوار تھے جن میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ امریکی کوسٹ گارڈ نے طیارے کی تلاش کیلئے تگ ودو شروع کر دی ہے، تاہم ابھی تک اس کا کوئی سراغ نہیں مل رہا۔ خیال رہے کہ گزشتہ 100سالوں میں یہ پراسرا سمندری جگہ ایک ہزار سے زائد انسانوں اور طیاروں کو نگل چکی ہے۔ برمودا ٹرائی اینگل میں ہر سال سیکنڑوں طیارے اور بحری جہاز غائب ہو جاتے ہیں تاہم ایسا کیوں ہوتا ہے؟ یہ ابھی تک ایک راز ہے جس سے کوئی پردہ نہیں اٹھا پا رہا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برمودا ٹرائی اینگل میں غائب ہونے والے اس طیارے میں بدقسمت خاندان کے چار افراد سوار تھے جن میں 40 سالہ جینفر

بلومن، 42 سالہ نیتھن الرچ اور ان کے دو بیٹے شامل ہیں۔ یہ خاندان ایک چھوٹے طیارے میں پوریٹو ریکو سے ٹٹیسوائل جا رہا تھا کہ گزشتہ روز اچانک سہ پہر 2 بج کر 10 منٹ پر غائب ہو گیا۔ طیارے کے غائب ہونے کے مقام کا پتہ انسٹاگرام سے لگا جہاں پائلٹ نے اپنی آخری پوسٹ کی تھی جس کے مطابق طیارہ آخری مرتبہ برمود ٹرائی اینگل کے اوپر 24 ہزار فٹ کی بلندی پر تھا۔ماہرین اور امدادی ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے ہیں کہ گزشتہ روز موسم بھی صورتحال ٹھیک تھی لیکن اس کے باوجود طیارہ گیا کہاں؟ بظاہر طیارے کو کسی قسم کے حادثے کے بھی کوئی آثار نہیں ہیں۔ یو ایس کوسٹ گارڈ کی خصوصی ٹیمیں طیارے کو ڈھونڈنے کیلئے بہاماس پہنچ چکی ہیں جن کے ساتھ بہاماس کی ڈیفنس فورس اور دیگر امدادی ٹیمیں سرچنگ میں حصہ لے رہی ہیں۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ وہ طیارے میں موجود خاندان کو ڈھونڈنے کیلئے سر دھڑ کی بازی لگا دیں گے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

دلچسپ و عجیب خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>