تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

بھارت میں حال ہی میں پیدا ہونے والے ایک عجیب الخلقت بچے نے دنیا بھر کی توجہ

  7 اگست‬‮ 2017   |    07:12     |     دلچسپ و عجیب

نئی دہلی(ڈیلی آزادنیوز ڈیسک)بھارت میں حال ہی میں پیدا ہونے والے ایک عجیب الخلقت بچے نے دنیا بھر کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔ اس بچے کی چار ٹانگیں، تین بازو اور دو اعضائے تناسل ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق مقامی اور عالمی میڈیا میں آنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ 22 سالہ کولی پائی نامی لڑکی نے شمالی بھارت کے شہر بندواڑہ میں ایک بچے کو جنم دیا۔ بچے کو

دیکھ کر اس کے اقارب حیرت اور خوف کا شکار ہوگئے اور انہوں نے فوری طور پر اسے جان چھڑانے کے لیے اسے دریا میں پھینکنے کا فیصلہ کرلیا۔ابھی وہ اس عجیب الخلقت بچے کو دریا برد نہیں کرپائے تھے کہ ایک ڈاکٹر بھارت پال ڈانڈا کو اس کا علم ہوا۔ انہوں نے بچے کو اپنے اسپتال منگوانے کے لیے ایمبولینس ارسال کی۔ 35 سالہ ڈاکٹر پال ڈانڈا نے بچے کے فالتو اعضا سرجری کی مدد سے ختم کردیے ہیں۔ڈاکٹر ڈانڈا کاکہنا تھا کہ مجھے اس وقت سخت صدمہ پہنچا جب پتا چلا کہ ایک عجیب الخلقت بچے کو اس کے والدین دریا میں پھینکنا چاہتے ہیں۔ اس لیے میں نے انہیں اس جرم سے بچانے کے لیے فوری فیصلہ کیا اور بچے کو اسپتال منگوا لیا۔ اسپتال پہنچتے ہی بچے کا مکمل طبی معائنہ کیا گیا اور اس کی زندگی بچانے کے لیے اسے ضروری دوائی دینا شروع کردی۔ بچے کی حالت کافی خراب تھی۔اس لیے اسے ایک دوسرے اسپتال منتقل کرنا پڑا۔ بچے کو جے پور کے سرکاری اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں چار ماہر ڈاکٹروں نے مل کر بچے کی سرجری کی اور اس کے فالتو اعضا ختم کردیے۔ بچہ تیزی کے ساتھ روبہ صحت ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>