تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

جارجیا پویس کا کہناہے کہ 21 اگست کو امریکا میں ہونے والے سورج گرہن سے زمین سے

  8 اگست‬‮ 2017   |    09:05     |     دلچسپ و عجیب

اسلام آباد (ڈیلی آزادنیوز ڈیسک )جارجیا پویس کا کہناہے کہ 21 اگست کو امریکا میں ہونے والے سورج گرہن سے زمین سے زندگی کا خاتمہ ہو جائے گا۔شیرف سکاٹ بیری نے کہا ہے کہ سورج گرہن کے دوران حاملہ خواتین شراب اور تمباکو نوشی کریں تاکہ انہیں چڑچڑا پن نہ ہو۔جارجیا پولیس کے فیس بک پیج پر پوسٹ ہونے والی یہ ہدایات اصل میں ایک مذاق ہے جس نے عوام کو

بھی کنفیوژ کر دیا ہے۔اس پوسٹ میں کہا گیا ہے گرہن کے دوران حاملہ خواتین کو شراب اور تمباکو نوشی کرنی چاہے اس سے تابکار شعاعوں سے اُن کے ٹخنے نہیں سوجیں گےا ور وہ چڑچڑی بھی نہیں ہونگی۔فیس بک پوسٹ کے آخر میں شیرف نے بتایا کہ سرکردہ سائنسدانوں کے مطابق گرہن کے بعد صرف دو چیزیں زندہ بچیں گی ایک کاکروچ ہونگے اور دوسرا فیس بک۔واضح رہے کہ سال 2017ء میں 2 سورج گرہن اور 2 چاند گرہن ہوں گے، محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن کراچی سمیت پاکستان کے کئی شہروں میں دیکھے جاسکیں گے۔ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ رواں سال 2017ء کا پہلا چاند گرہن 11 فروری کو ہوا جو کراچی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں دیکھا گیا، چاند گرہن کا دورانیہ 4 گھنٹے سے زائد تھا، چاند گرہن کا آغاز 3 بجکر 34 منٹ اور اختتام 7 بجکر 10 منٹ پر جبکہ مکمل چاند گرہن 5 بجکر 43 منٹ پر ہوا۔ جبکہ دوسرا چاند گرہن 7 اگست کی رات 10بجکر 22 منٹ پر شروع ہوکر 8 اگست 12بجکر 18 منٹ شروع ہونے والا چاند گرہن پورے پاکستان میں دیکھا گیا ، جس کا دورانیہ 5 گھنٹے ایک منٹ تھا، ماہرین کا کہنا تھا کہ اس سال کا آخری اورتیسرا سورج گرہن 21 اگست کو ہوگا۔ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ یہ سورج گرہن کچھ افریقی اور یورپی ممالک سمیت امریکا کے بیشتر حصوں میں نظر آئے گا، یہ امریکا کا 1979ء کے بعد پہلا مکمل سورج گرہن ہوگا، پاکستان سمیت ایشیائی کے کسی حصے میں سورج گرہن نہیں دیکھا جاسکے گا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
27%
ٹھیک ہے
9%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
64%
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

دلچسپ و عجیب خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>