تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

کینیڈا میں ایک شہری کے بیک وقت 2درجن خواتین کا شوہر ہونے کے انکشاف کے

  9 اگست‬‮ 2017   |    08:32     |     دلچسپ و عجیب

اسلام آباد (ڈیلی آزادنیو زڈیسک )کینیڈا میں ایک شہری کے بیک وقت 2درجن خواتین کا شوہر ہونے کے انکشاف کے بعد مقامی عدالت نے اسے جیل بھیج دیا ہے۔برطانوی میڈیا میں شائع ہونے والی تفصیلات کے مطابق کینیڈا کی عدالت نے کئی برسوں تک جاری رہنے والے قانونی معرکے کے بعد60 سالہ ونسٹن بلیک مور کی 25 خواتین سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کا الزام ثابت ہوا ہےاور

ان شادیوں سے اس کے146بچے پیدا ہوئے۔کینیڈا کے قانون کے مطابق ’ایک سے زیادہ شادی‘ جرم ہے جس کے نتیجے میں ملزم کو زیادہ سے زیادہ5 برس کی قید کی سزا ہو سکتی ہے۔رپورٹ کے مطابق بلیک مور ایک مسیحی چرچ کے رکن ہیں جس کے پیروکار کینیڈا میں امریکی سرحد کے نزدیک ایک چھوٹے سے علاقے میں پائے جاتے ہیں۔واضح رہے کہ وہ کینیڈا میں متعدد مرمون بنیاد پرست گروپ کے لیڈر ہیں جبکہ انہیں کینیڈا میں مشہور معروف کثیر زبانی (polygamist)کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

دلچسپ و عجیب خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>